ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 20.03.2017

ترک ذرائع ابلاغ

695306
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 20.03.2017

*** روزنامہ صباح  کی  " اب چہرے کا ماسک اتر گیا ہے"  کی سرخی کے تحت  خبر کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان   نے کہا ہے کہ   حالیہ کچھ عرصے کے دوران  یورپ میں ترکوں اور ترکی کے خلاف   جاری مہم سے    یورپ کی اصلی تصویر ابھر کر سامنے آئی ہے۔  صدر ایردوان نے کہا ہے کہ   اب تک اپنے  پٹھووں  کے ذریعے  اسلحہ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ   ان کی پشت پناہی  کرنے والے اب خود اس میدان میں کود پڑے ہیں  اور انہوں نے تمام سفارتی  آداب کو بھی نظر انداز   کرنا شروع کردیا ہے جس سے ان کی نیتیں  صاف ظاہر ہوتی ہیں۔  ہمیں  خفیہ طریقے سے متنبہ کرنے والوں کو میں اب کہوں گا کہ  اس قسم کی دہمکیوں کے دن اب گنے جا چکے ہیں ۔  اس قوم کو گھٹنے ٹیکنے  پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ۔

 

***روزنامہ سٹار    کی  " جرمنی دہشت گرد تنظیم کی خونی  کاروائیوں پر  کیوں خاموش ہے"  خبر کے مطابق   وزیر انصاف   بیکر بوزداع  نے جرمنی کی جانب  سے   دہشت گرد تنظیم  " پی کے کے"  کو اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کی اجازت دیے جانے پر  اپنے شدید ردِ  عمل  کا اظہار  کرتے ہوئے  کہا  کہ ہم جرمنی کے اس رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔  اس قسم کی کاروائیوں کا   ڈیمو کریسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔  کسی بھی  جمہوری  ملک میں خون ریزی  کی  کاروائیوں  میں   ملوث  تنظیموں کو    مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی نے دہشت گرد تنظیموں فیتو،  پی کے کے اور ڈی ایچ کے پی سی  کو اپنے ہاں پناہ دے رکھی ہے  جو کسی بھی صورت قابلِ  قبول نہیں ہے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک  نے " چناق قلعے شہدا کی یاد میں" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  فتحِ  چناق قلعے  اور شہدا کی یاد میں  کل ایک شاندار  تقریب  کا اہتمام کیا گیا  جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔  ترک فضائیہ  کے  طیاروں نے   چناق  قلعے     کی یادگار  پر کل  سلامی دیتے ہوئے لوگوں کے دل جیت لیے۔  شام  کے وقت   چناق قلعے   میں  مشعل بردار جلوس بھی نکالا گیا جس  میں  بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت ۔

 

***روزنامہ       ینی شفق نے  " روس کے امراء کو ترک    پرائیویٹ  فضائی کمپنی خدمات فراہم کرے گی" کی سرخی کے تحت  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   گزشتہ سال ترکی کے دورے   پر تشریف لانے والے  روس کے حکام نے    ترک پرائیویٹ    فضائی  کمپنی   سے  روس     کے  امراء  کو       خدمات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے اور یوں  مشرقِ وسطی ٰ  کے امراء کے علاوہ اب ترک پائلٹ   روسی امراء کو بھی خدمات فراہم کریں گے۔

 

***روزنامہ  وطن نے" پروازِ محبت" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ٹڑکش ائیر لائین نے   صومالیہ  کے  قحط سے  متاثرہ افراد کی امداد کے لیے جس امدادی مہم  کا آ غاز کیا ہے  اس میں دنیا  کی مشہور شخصیات   نے بھی حصہ لینا شروع کردیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں