ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔ 03۔17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔ 03۔17

693921
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔ 03۔17

 روزنامہ وطن نے " ہالینڈ ترکی کی دوستی سے ہاتھ دھو بیٹھا" کے زیر  عنوان وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کے  خطاب کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  ہالینڈ  کی وی وی ڈی پارٹی کے لیڈر وزیر اعظم مارک روٹ نے انتخابات میں تو کامیابی حاصل کر لی ہے لیکن وہ ترکی جیسے دوست سے محروم ہو گئے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ انتخابات کے بعد ہم  ترکی کے وزیر اعظم کیساتھ کھانے پر ملاقات کر سکتے ہیں  لیکن یہ ناممکن ہے ۔

 روزنامہ خبر ترک نے " امریکہ کے وزیر  خارجہ 30 مارچ کو ترکی کا دورہ کریں گے " جلی سرخی کیساتھ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو دئیے گئے انٹر ویو کو جگہ دی ہے ۔ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بتایا ہے کہ  امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن  30  مارچ کو ترکی  آئیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر حالات سازگار رہے تو 16 اپریل  کے بعد صدر ایردوان  ڈونالڈ ٹرمپ سے بالمشافہ ملاقات کریں گے۔ انھوں نے صدر ٹرمپ کیساتھ ماہ فروری میں ٹیلیفونک ملاقات کی تھی   اور صدر ٹرمپ  پر یہ واضح کیا تھا کہ اگر امریکہ ترکی کا حلیف ملک ہے تو اسے  دہشت گرد تنظیم فیتو اور علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی کے معاملے میں اپنے موقف کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ حریت نے"ترکی کو ضمانت دی جائے " عنوان کیساتھ لکھا ہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات کے بارے میں یورپی ٹیلیویژن   کے ٹالک شو کی پسندیدہ شخصیت گھنتر فر ہائگن نے کہا ہے کہ ترکی اور یورپ کے درمیان پیدا ہونے والا بحران خطرناک بحران کی شکل اختیار کر سکتا ہے ۔ اس سے تعلقات  منقطع ہو سکتے ہیں ۔ ترک وزراء کو یورپ میں داخل ہونے کی اجازت  نہ دینا ہماری ثقافت  کے خلاف ہے۔  ہم ترکی کے ساتھ تعلقات  کا  نیا باب کھولنے کے حامی ہیں۔  یورپی یونین کو ترکی کو یہ ضمانت دینے کی ضرورت ہے کہ ترکی یورپی فیملی کا ایک حصہ ہے اور اسے ویسے ہی حقوق دئیے جائیں گے جو یورپ کو حاصل ہیں ۔ ایک دوسرے کیخلاف دشمنانہ رویہ اختیار کرنے کے بجائے ہمیں ایک دوسرے کے قریب تر لانے  کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔

  روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ ائیر پورٹ انتظامیہ میں ترکی کے عالمی شہرت یافتہ مارک تاو ائیر پورٹس نے سعودی عرب یانبو پرنس عبدل محسن بن عبدالعزیز انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا 30 سال کے لیے انتظامی امور چلانے کا حق حاصل کر لیا ہے ۔ تا وسعودی عرب میں   نیا ائیر پورٹ تعمیر کرئے گا اور 30 سال تک اس کا انتظام چلائے گا ۔

 روزنامہ صباح نے " لبنان میں عثمانی نمائش" جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ  لبنان  کے بترون شہر میں عثمانی دور  سے تعلق رکھنے والی ایک ہزار تاریخی دستاویزات کو  نمائش کے لیے رکھا گیا ہے ۔   انقرہ اور بیروت کی پانچ سالہ کوششوں کے نتیجے میں عثمانیوں کی 400 سالہ دور اقتدار اور بترون شہر کی تاریخ پرپر روشنی ڈالنے والی ایک ہزار دستاویزات کو عثمانی ریکارڈ ، اتاترک لائبریری اور استنبول یونیورسٹی کے ریکارڈ سے   لبنان بھیجا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں