ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں14.02.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں14.02.17

672133
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں14.02.17

*** روزنامہ صباح "صدر رجب طیب ایردوان نے بحرین سے عالم اسلام کو پکارا: یہ وقت ظلم اور دہشتگردی کے خلاف اتحاد کا وقت ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  خلیجی ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں بحرین پہنچے جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا  ہےکہ کسی کو بھی اسلام اور دہشت گردی کو ایک ساتھ نہیں دکھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشت گرد تنظیموں کی وجہ سے مسلمانوں کو   بدنام کیا جا رہا ہے۔ خطاب میں انہوں نے عالم اسلام کے لئے اہم تنبیہات کرتے ہوئے کہا کہ "ہماری تقدیر اور ہمارا دکھ درد، ہمارا ماضی اور ہمارا مستقبل مشترک ہے۔ اس وقت ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے  ہیں کہ جس سے   کھوکھلی باتوں یا ہیرو ازم کی مدد سے نکلنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت باہم متحد ہو کر  اپنی اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کا وقت ہے۔ جہاں تک ہمارا تعلق ہے تو دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے سلسلے میں  ہم فرات ڈھال آپریشن کے ساتھ  اپنی ذمہ داری کو پورا کر رہے ہیں"۔

 

*** روزنامہ اسٹار " ترکی جاذب انٹر پرائزنگ مرکز بننے کے راستے پر رواں دواں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ لندن اسٹاک مارکیٹ کے بنیادی اسپانسر عالمی میلک سرمایہ کاری فنڈ نے استنبول میں کام کا آغاز کر دیا ہے۔ مختلف ممالک سے 100 سے زائد شرکاء کی شرکت سے منعقدہ فورم میں 21 ویں صدی   کی گلوبل میلک سرمایہ کاری پالیسیوں کا تعین کیا جائے گا۔ نئے کاروباری مواقع  کو سرمایہ فراہم کرنے کے حوالے سے پہچانے جانے والے   میلک سرمایہ کار دنیا میں 50 بلین ڈالر  مالیت کے کاروباری مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں عالمی میلک سرمایہ کار فورم  کے سربراہ باباروس آلتن تاش نے کہا کہ "گذشتہ سال 3 لاکھ 20 ہزار میلک سرمایہ کاروں نے یورپ میں 6.7 بلین یورو کی اور امریکہ میں 26 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " چائے کُر مراکش کے لئے چائے کی برآمد شروع کر رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  چائے  انٹرپرائزنگ ڈائریکٹریٹ  'چائے کُر ' نے مراکش  کی چائے کی منڈی میں داخل ہونے کے لئے برآمداتی سمجھوتوں  پر دستخط کر دئیے ہیں۔ چائے کُر کے ڈائریکٹر امداد سُت لُو اولو نے اپنے تحریری بیان  میں کہا ہے کہ "طے پانے والے سمجھوتوں کے دائرہ کار میں ہم سب سے پہلے مراکشی باشندوں کو اپنی ٹھنڈی چائے سے متعارف کروائیں گے۔ مراکش کے ساتھ طے پانے والا سمجھوتہ نہایت اہم ہے۔ مراکش، شمالی افریقہ کا تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہم نے آئیوری کاسٹ، گیبن اور کیمرون  کے ساتھ بھی سمجھوتے کئے  تھے اور یہ منڈی ہمارے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے"۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " مِنی ٹینک آنکے بوٹ  بیرکوں کی طرف جا رہا ہے " کی سرخی کے  ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع قونیہ کی ایک فرم کا تیار کردہ ڈرون برّی  وہیکل آنکے بوٹ ٹینک اپنے اوپر لگے کیمرے اور دیگر اسلحے کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں فرائض ادا کرنے کا منتظر ہے ۔ریموٹ کنٹرول مِنی ٹینک  مانیٹرنگ، بم ڈسپوزل ، آگ بجھانےا ور زخمیوں کی منتقلی  کی صلاحیتوں کا حامل ہے۔

 

*** روزنامہ حریت  " ایمپرر" کے لئے دعوی " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع ازمیت  کے  تاریخی شہر نیکو میڈیا  کی کھدائی  سے ملنے والے "ایمپرر اینڈ نائک" نامی سنگ مرمر کے مصّوری کے نمونے کو سال 2009 میں کھوجا ایلی  کی آرکیالوجی عجائب گھر سے چُرا لیا گیا  اور اس چوری کاپتا سال 2012 میں لگا۔ ترکی نے انٹرپول کو چوری کے واقعے سے آگاہ کیا۔ یہ  تاریخی فن پارہ جرمنی میں ایک نیلامی کے دوران سامنے آیا۔ یونانی دور کے اس فن پارے کی قیمت 32 ہزار یورو لگی ہے   اور ترکی کی وزارت سیاحت و ثقافت  دعوی دائر کرنے کی تیاریوں میں ہے۔



متعللقہ خبریں