ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 13.02.2017

ترک ذرائع ابلاغ

671274
ترکی کے اخبارات  سے جھلکیاں - 13.02.2017

*** روزنامہ  حریت  کی  " الباب پر کسی وقت بھی قبضہ ہوسکتا ہے" کی سرخی کے مطابق   صدر  رجب طیب ایردوان نے   سعودی عرب  اور قطر  کے دورے سے قبل  استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر     شام کے  شمالی علاقے   کو دہشت گردوں سے  صاف کرنے کے لیے  24  اگست کو شروع کردہ فرات   ڈھال فوجی آپریشن   کے بارے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور   شام  کی آزاد فوج   نے  الباب کا چاروں  اطراف سے  محاصرے کا سلسلہ جای رکھا ہوا ہے اور کسی وقت بھی اس علاقے پر قبضہ کیا  جاسکتا ہے اور اس کے بعد   مُبیچ  اور راقہ کی جانب پیش قدمی کو جاری رکھا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ اس بارے میں   متحدہ امریکہ اور  سی آئی کے   ساتھ   بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

 

***روزنامہ  سٹار  نے " توانائی  سےمتعلق ریڈ بک" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی میں توانائی  کی پالیسی کے بارے میں ایک  بنیادی کتاب  کو تحریر کیا جا رہا  ہے۔ وزیر توانائی اور قدرتی وسائل  بیرات  البائیراک   نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزراء  اور حکام تبدیل ہوسکتے ہیں لیکن ترکی  کی توانائی سے متعلق بنیادی پالیسی کو تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔ اس لیے اس موضوع سے متعلق ہم  ریڈبک تیار کررہے ہیں جس میں ترکی کی سن 2023 تک توانائی سے   متعلق پالیسی کو جگہ دی جائے گی۔

 

***روزنامہ صباح نے "  آٹو موبائل کی صنعت   میں چہرے مسکرا رہے ہیں " کے زیر عنوان  اپنی خبر میں  سن 2016 اور 2017   میں  آٹو موبائل   کی برآمدات، پیداوار  اور ملک کے اندر فروخت   میں ریکارڈ حداضافہ دیکھا گیا ہے۔  گزشتہ سال آٹو موبائل کی پیداوار ایک لاکھ  28 ہزار  تک پہنچ گی  ہے۔

 

***روزنامہ وطن  نے " غیر ملکیوں کو   فارن کرنسی  سرٹیفکیٹ   برآمد کرنے کی اجازت"  کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا  ہے کہ   نائب وزیراعظم   مہمت شمشیک   نے کہا ہے کہ    غیر ملکیوں کو  فارن کرنسی    سرٹیفیکیٹ   برآمد کرتے ہوئے    اقتصادی استحکام کو فروغ دیا جائے گا اور  اس طرح ملک کے اندر بھی  غیر ملکی کرنسی  کی قلت کا سامنا نہیں  کرنا پڑے گا۔

 

***روزنامہ  خبر ترک  نے "  ارضِ روم میں  شاندار افتتاح"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی  کی میزبانی  میں  ارض روم میں 2017 ونٹر  یوتھ  اولمپک  فیسٹویل  کا افتتاح نہایت ہی شاندار تقریب سے ہوا۔  یہ افتتاحی تقریب   کاظم  قارا بیکر  اسٹیڈیم میں منعقد ہو ئی ۔ اس تقریب میں   قومی کھلاڑی   عائشہ    دورولو  سے مشعل حاصل  کرنے والے   سردار دینیز  نے اسٹیڈیم میں مشعل کو روشن کیا  ۔ ان کھیلوں میں   34 ممالک  سے 650 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں