ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں07.02.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں07.02.17

667109
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں07.02.17

*** روزنامہ خبر ترک "ترکی کا ویلتھ فنڈ دنیا میں پہلے دس کو مشکل میں ڈال دے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا بھر میں 40 سے زائد ممالک میں 80 کے قریب ویلتھ فنڈ موجود ہیں۔ ناروے، سعودی عرب، کویت اور قطر  جیسے پیٹرول پر انحصار کرنے والے ممالک اپنے ویلتھ فنڈز کے ساتھ فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ مارچ 2016 سے عالمی فہرست میں ناروے 885 بلین ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پراور اس کے بعد چین 813.8 بلین  ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ایک مختصر عرصے میں ترکی بھی سنگا پور کے 193.6 بلین ڈالر کے ویلتھ فنڈ کوپیچھے چھوڑ کر 12 ویں نمبر پر آ جائے گا۔

 

*** روزنامہ حریت "سات سال کے بعد تل ابیب" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹوئر ازم  کے سیکٹر میں ترکی کے ہدف ممالک میں سے ایک اسرائیل ہے اور سال 2017 میں ترکی اسرائیل سے ایک ملین سیاحوں کو کھینچنا چاہتا ہے۔ گذشتہ سالوں سے  ترکی اور اسرائیل کے درمی چلتے چلے آنے والے  کشیدہ  تعلقات  بھی تیزی سے معمول پر آ رہے ہیں۔ 7 سال کے بعد پہلی دفعہ ایک ترک وزیر نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔ ترکی کے وزیرسیاحت و ثقافت نابی آوجی نے    تل ابیب میں  ٹوئر ازم فیسٹیول میں شرکت کی اور اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ آئے گا۔

 

*** روزنامہ صباح "بجلی کی پیداوار میں نیا ماڈل ، نیا دور" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ توانائی میں بیرونی انحصار کو کم کرنے کے لئے وزیر   توانائی و قدرتی وسائل  بیرات آلبائراک کی سرپرستی میں مقامی کوئلے سے بجلی بنانے کےاوّلین ماڈل چائر حان  کا ٹینڈرمکمل ہو گیا ہے۔ چائر حان  انرجی کی پیداوار اور کوئلے کے ذخائر کے علاقوں کی نجکاری  کا ٹینڈر کولن ۔ کائلن انرجی ۔ چیلک لر کمپنی نے حاصل کر لیا ہے۔ کمپنی 800 میگاواٹ کا ایک پاور پلانٹ لگائے گی اور اس طرح 1.1  بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

 

*** روزنامہ وطن " مشرقی افریقہ کے لئے تیز رفتار ٹرین" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترک فرم یاپی مرکز نے   مشرقی افریقہ  میں پہلے  تیز رفتار ٹرین منصوبے کا ٹینڈر حاصل کر لیا ہے۔منصوبے میں ترکی سے یاپی مرکز اور پرتگال سے موتا۔انگیل  کی شراکت داری میں تنزانیہ  میں  دارالسلام  ۔ موروگورو ریلوے لائن   تعمیر کی جائے گی۔ منصوبے کی تعمیر سے افریقہ کے اہم سیاحتی مراکز میں سے دارالسلام کو تجارت ا ور سیاحت کے شعبے میں   قابل ذکر ترقی ملے گی۔

 

*** روزنامہ اسٹار "ترک ٹیلی کوم نے برّ اعظموں کو فائبر کے ساتھ منسلک کر دیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترک ٹیلی کوم انٹر نیشنل کا، انٹر نیشنل زیر سمندر فائبر کیبل سسٹم  SEA-ME-WE 5   منصوبہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔ ترک ٹیلی کوم  انٹر نیشنل کے مارماریس  میں تعمیر کردہ اسٹیشن سمیت اس وسیع منصوبے کی تکمیل سے ایشیاء سے لے کر یورپ تک 20 ہزار کلو میٹر سے زیادہ طویل فاصلے پر واقع 17 ممالک ہائی کپیسٹی فائبر لائن کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں