ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں19.01.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں19.01.17

655043
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں19.01.17

*** روزنامہ خبر ترک روسی اور برطانوی  جیٹ طیاروں کی  الباب میں داعش  پر بمباری" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش جنرل اسٹاف  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدو جہد کے لئے ترکی اور روس کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں روس کے جنگی طیاروں نے شام کی تحصیل الباب  کے جنوب میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ روسی فوج کی طرف سے لیفٹیننٹ جنرل سرگے رُڈس کوئے نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس اور ترکی  نے شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر فضائی آپریشن کیا اور کامیاب نتائج حاصل کئے ہیں۔ کولیشن فورسز میں سے برطانیہ نے الباب میں داعش کے خلاف فضائی آپریشن کیا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح "قطر کی طرف سے 140 بلین ڈالر کا موقع" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ  قطر کی طرف سے ترک  فرموں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے۔ قطر ، سال 2022 عالمی کپ کے لئے  14 بلین ڈالر  کی سرمایہ کاری کرے گا اور اس سلسلے میں اس نے ہر طرح کی سرمایہ کاری  کے لئے ترکوں کے ساتھ ہر نوعیت کے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ ٹرکش یونین  آف چیمبرز اینڈ ایکسچینج کموڈٹیز کے سربراہ رفات حصارجک اولو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں قطر یونین  آف چیمبرز اینڈ ایکسچینج کموڈٹیز کے سربراہ شیخ خلیفہ بن جاسم التہانی  نے کہا کہ ہمارا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس موضوع  میں ترکی کافی حد تک کامیاب ہے اور ہم ترکی کے ساتھ تعاون کے خواہش مند ہیں۔ تہانی نے کہا ہے کہ ترک فرموں نے 140 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے اپنا حصہ وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن "پہلی مقامی فریگیٹ کی تیاری کا آغاز ہو رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ آج متوقع تقریب کے ساتھ ترکی کی پہلی  قومی فریگیٹ  کی تیاری کا کام شروع کیا جائے گا۔ فریگیٹ پر پہلی ویلڈنگ وزیر دفاع اشک اور بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل بوستان اولو کریں گے۔ 113 میٹر طویل اس فریگیٹ کی تیاری 3 سال 10 ماہ میں متوقع ہے اور سال 2021 میں فریگیٹ خدمات کا آغاز کر دے گی۔ فریگیٹ کا نام "استنبول" ہو گا اور یہ راستے میں  ایندھن لئے  بغیر صومالیہ  یا یمن تک کا سفر کر سکے گی۔

 

*** روزنامہ اسٹار" 1915 چناق قلعے پُل کے لئے بڑے بڑے نام امیدوار" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  وزیر رسل و رسائل، نیوی گیشن اور مواصلات  احمد آرسلان نے کہا ہے کہ چناق قلعے  باسفورس پر متوقع "1915 چناق قلعے پُل"  کے لئے 4 جاپانی، 3 چینی، 2 کورئین اور ایک اطالوی فرم سمیت کُل 24 فرموں نے ٹینڈر فائلیں خریدی ہیں۔ ترکی کے نقطہ نظر سے یہ پُل  نہایت اہمیت کا حامل ہو گا اور جمہوریہ ترکی کے قیام کے 100 ویں سال کے موقع پر خدمات کا آغاز کرے گا۔ یہ پُل 2 ہزار 23 میٹر کی لمبائی  کے ساتھ دنیا کا بڑا ترین پروجیکٹ  ہو گا۔

 

*** روزنامہ حریت "50 سال کے بعد وطن  واپس لوٹ آیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ برطانوی  شہری تھیلما بشپ نے 1960 میں ازمیر کے تاریخی علاقے ایفیس سے ایک  پیالہ خریدا لیکن اس پیلاے کے 3000 قبل مسیح  کا تاریخی ورثہ ہونے کا علم ہونے کے بعد تھیلما نے پیالہ  ترکی کو واپس کر دیا ہے۔ انقرہ کے اناطولیہ  تہذیبوں کے عجائب گھر  میں اس پیالے کی نمائش کی جائے گی۔ یہ پیالہ اناطولیہ کی یورتان ثقافت  سے متعلق ہے اور ازمنہ اُولیٰ  کی خالص کانسی  سے بنا ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں