اخبارات کی جھلکیاں

04/01/17

643844
اخبارات کی جھلکیاں

***روزنامہ خبر ترک   نے"   اوباما  کا صدر ایردوان کو  تعزیتی ٹیلی فون" کے زیر عنوان خبر میں لکھاہے کہ صدر  رجب طیب ایردوان   اور   امریکی صدر باراک اوباما  کی ٹیلی فون پر  بات چیت میں   اوباما نے   سال نو کی شب    استنبول کے  ایک نائٹ کلب  پر  دہشت گرد حملے  میں  ہلاک ہونے والوں    کے لیے   اظہار   ِ تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی  کی دعا کی۔

دونوں سربراہان نے   اس ملاقات کے دوران  دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں ترکی اور امریکہ     کے درمیان مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے  پر زور دیا۔

 

***روزنامہ صباح   نے"  امریکہ  اپنا قبلہ درست کرے" کے زیر عنوان خبر میں   وزیراعظم بن علی یلدرم کے  پارٹی کے گروپ اجلاس سے خطاب   کا حوالہ دیتے  ہوئے   لکھا   ہے جس میں انہوں  نے   کہا کہ  داعش کے خلاف جنگ میں اس وقت صرف ترکی  شامل ہے  جبکہ امریکہ محض زبانی جمع خرچ کرنے  پر اکتفا کیے ہوئے ہے۔یلدرم نے کہا کہ  امریکہ اس وقت  شام کی دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ فراہم   کر رہا ہے  جو کہ ہماری دوستی پر کاری ضرب ہے ۔

انہوں نے  نئی امریکی انتظامیہ سے امید ظاہر کی  کہ وہ  اس  غیرسنجیدہ روش  کا راستہ ترک کرے گی ۔

 

*** روزنامہ حریت  کے مطابق ،  ترکی اور روس کے درمیان  جنگ بندی پر مفاہمت کے معاہدے   کی روشنی میں  دونوں ممالک  شام میں  طرفین  کے درمیان  عملی طور پر رابطے  کو ممکن بنانےسمیت جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ملوث  عناصر پر پابندیاں عائد کریں گے۔اس معاہدے کی رو سے،  شامی حکومت اور مخالفین  کے وفود   اقوام متحدہ  کے زیر اہتمام 23 جنوری کو    مشترکہ اجلاس میں شرکت کرتےہوئے  شامی بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

***روزنامہ اسٹار  نے "عالمی تجارتی میدان میں   ترکی نے میدان مار لیا  "کے زیر عنوان خبر میں  لکھاہے کہ  عالمی تجارت   گزشتہ سال 4 فیصد کم  دیکھنے میں آئی ہے  جبکہ  ترکی کی برآمداتی سرگرمیوں میں  کمی کا تناسب  0٫8 کے لگ بھگ    رہا ۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ  اس کے باوجود  ترکی نے   عالمی تجارتی  سرگرمیوں میں اپنی حیثیت منوانے  کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے ۔ سن 2015 میں  ترکی کی تجارتی  حصے داری  عالمی  تجارتی حجم میں  0٫87 فیصد تھی جو کہ گزشتہ سال 0٫89 فیصد ریکارڈ کی گئی  جس کے جواب میں روسی برآمدات میں 22 فیصد اور برطانوی برآمدات میں 12٫4 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔

*** روزنامہ وطن نے  خبر دی ہے کہ  انطالیہ میں خصوصی   طیاروں کی  آمدو رفت کےلیے ترک     محکمہ  ہوا بازی   ایک خصوصی ٹرمینل  کی تعمیر کرے گا  جہاں ان طیاروں کی  دیکھ بھال اور مرمت بھی کی جا سکے گی ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں