ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.01.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.01.17

643188
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.01.17

*** روزنامہ خبر ترک "چھٹیاں گزارنے ترکی جائیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول کے نائٹ کلب  میں نیا سال   منانے کے دوران دہشت گردی کے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے امریکی شہری  ولئیم جیکب راک وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ اتاترک ائیر پورٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران دہشت گردی  اور اس کے حامیوں کے منہ پر طمانچہ رسید کرتے ہوئے  راک نے کہا ہے کہ  میں دوبارہ استنبول آوں گا اور یہاں  سے کبھی  واپس نہیں جاوں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا ملک ہے یہاں کے انسان بہت اچھے ہیں۔ میرے دوستوں نے میری بہت مدد کی اور مستقل میرے ساتھ ساتھ رہے۔ راک نے کہا کہ ترکی کے اچھے انسانوں کے خلاف ایسا حملہ نہایت مذموم حرکت ہے۔ برطانوی روزنامے دی گارڈئین کے کالم نگار سائمن کالڈر نے بھی  کہا ہے کہ نائٹ کلب پر کئے جانے والے دہشت گردی کے حملے  کا سب سے اچھا جواب یہ ہے کہ تعطیلات گزارنے کے لئے ترکی جایا جائے۔ ترکی کے سلطان احمد کلب اور گلخانے کلب کی طرف سے کھیلنے والے ہالینڈ کے فٹبالر ویسلے سینژدر  نے کہا ہے کہ میں استنبول میں بہت خوش ہوں اور میں یہاں سے جانا نہیں چاہتا۔ ہالینڈ کے قونصل جنرل رابرٹ  سکڈ بوم بھی  اپنی اہلیہ کے ہمراہ سلطان احمد اور گلخانے پارک میں گئے اور ترکی کے ساتھ اظہار اتحاد کے لئے مارچ میں شرکت کی۔  

 

*** روزنامہ وطن "سوشل میڈیا کے جھانسے میں نہ آئیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ نائب وزیر اعظم نعمان قورتلمش نے کہا ہے کہ استنبول نائٹ کلب پر کئے گئے حملے کے بعد سوشل میڈیا پر   تیزی سے پھیلنے والے طرز حیات سے متعلق   پیغامات  نے دہشتگردی کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ  سوشل میڈیا پر شئیر کئے جانے والے یہ پیغامات دہشتگردی کے اقدامات کا ایک حصہ ہیں۔ بعض حلقے ایسے ہیں کہ جو انسانوں کے درمیان اعتقادات  کے  اور مذہب کے فرق کو بنیاد بنا کر انسانوں کے درمیان نفاق ڈالنے کی کوشش کر رہے  ہیں۔ لیکن میرا ان کو مشورہ ہے کہ فضول میں اچھل کود نہ کریں کیوں کہ  ملکی مفادات کے متضاد شئیر کئے جانے والے پیغامات ایک جرم ہیں اور ان کے خلاف  قانونی کاروائی کی جائے گی۔

 

*** روزنامہ صباح "قتل عام کی پِن" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ رئینا  نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے قاتل  کے امریکہ کی اسپیشل فورسز  کے زیر استعمال  فلیش بینگ نامی شاک بم کا استعمال کرنے،  خصوصی تربیت حاصل کرنے اور15 روز قبل  استنبول آنے کی بات منظر عام پر آئی ہے۔ تحقیقات کے مطابق امریکی فوج کے اسلحے میں شامل فلیش بینگ نامی یہ امریکی ساختہ شاک بم پہلے کسی حملے میں استعمال نہیں کیا گیا اور فلیش بینگ کی پیداوار کی فیکٹری  بھی ریاست پینسلوانیا میں ہے۔ امریکی اسپیشل فورسز  کے زیر استعمال یہ شاک بم ایک مختصر وقت کے لئے انسانوں کو حواس باختہ اور اندھا کر دیتا ہے۔ تحقیق کے لئے جائے وقوعہ سے فلش بینگ کے ٹکڑوں کو  تحویل میں لے لیا گیا ہے۔  دہشت گرد کی استعمال کردہ گولیاں بھی اسٹیل کے خول والی اور مخصوص ساخت والی تھیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق "سال 2017 اقتصادیات میں ترکی کی ترقی کا سال" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر اقتصادیات نہات ذیب کچی نے کہا ہے کہ ریگولیشن میں تبدیلی نے حالیہ مہینوں میں  سرمایہ کاروں کے راستے کو ہموار کیا ہے اور نئی سرمایہ کاری کے رجحان میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ذیبک چی  نے  کہا ہے کہ ترکی کی حیثیت سے  ہمارا ہدف 430 بلین ڈالر کی سطح پر موجود مجموعی خارجہ تجارت  کے 10 سے 15 فیصد حصے کو قومی کرنسی  سے کرنے کی اہلیت حاصل کرنا ہے۔ خلق بینک کے منیجر جنرل علی فواد تاش کسین اولو نے بھی رواں سال کے لئے خوش آئند خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی پالیسیوں کے توازن  کا  بینکوں کے سود پر مثبت اثر جاری رہے گا اور منڈیوں کی تیزی اور حرکت میں زیادہ اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں  بچتوں اور ان سے متعلقہ امور میں ترک لیرا کی طرف رجحان اور ہماری ملت کے اس بارے میں شعوری روّیے کے نتیجے میں ایکسچینج ریٹ کا دباو ختم ہو جائے گا۔

 

*** روزنامہ اسٹار " آتشی چیمبر کے باوجود برآمدات کے شعبے  میں امید " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دہشت گرد تنظیم فیتو  کے 15 جولائی کے حملے کے اقدام  کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کے واقعات اور علاقائی  و عالمی حالات کے حوالے سے سال 2016 ترکی کے لئے ایک مشکل سال رہا ہے لیکن ماہِ دسمبر میں ترکی کی برآمدات حوصلہ افزا رہی ہیں۔ ماہِ دسمبر میں برآمدات 9.3 فیصد اضافے کے ساتھ 12.82بلین ڈالر رہیں۔ گذشتہ سال سب سے زیادہ برآمدات  19  بلین 807 ملین ڈالر کے ساتھ موٹر  وہیکل کے شعبے میں رہیں۔ وزیر اقتصادیات نہات ذیبک چی نے سال 2016 کے آخری دن  جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اپنے اطراف میں آتشی چیمبر کی موجودگی کے باوجود ہم نے ماہِ دسمبر  کو 8 سے 10  تک کے اضافے کے ساتھ بند کیا ہے۔



متعللقہ خبریں