ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.12.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.12.16

634366
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.12.16

*** روزنامہ صباح "غدار فیتو کی طرف سے دوستی پر قاتلانہ حملہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دہشت گرد تنظیم فیتو نے ایک دفعہ پھر ترکی۔روس تعلقات کو ہدف بنایا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ ترکی اور روس کے حلب میں زیر محاصرہ شہریوں کے انخلاء کے عمل کو کامیابی سے چلانے ، دونوں ملکوں کے تجارت میں ڈالر کی جگہ ملکی کرنسی  استعمال کرنے کا فیصلہ کرنے سے سیاہ پردوں کے پیچھے چھپے حلقے بے اطمینان ہو  گئے ہیں۔ روسی سفیر پر حملہ کرنے والا پولیس اہلکار ،دہشتگرد فیتو  کے ہمدرد کے حوالے سے، پولیس ڈائریکٹریٹ کی گرے لسٹ میں شامل تھا۔ یہ   دہشت گرد، فیتو کے خلیج کے ٹیوشن سینٹروں  میں جاتا تھا اور فیتو کے رکن ایمرے اُسلُو کے ساتھ اس کے قریبی تعلقات تھے۔ انقرہ میں  بھی وہ  حملہ آور دہشت گرد تنظیم فیتو سے منسلک ہوسٹلوں میں مقیم رہا۔ علاوہ ازیں 24 نومبر 2015 کو روسی طیارہ گرانے والا پائلٹ بھی بعد ازاں فیتو کا رکن ثابت ہوا تھا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک" غدارانہ منصوبے میں فیتو کا عمل دخل" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ   انقرہ میں فوٹو گروفی کی نمائش  کے دوران روس کے  سفیر اینڈرے کارلوف   پر  کئے گئے مسلح حملے  کو دونوں ممالک کی طرف سے حالیہ دور میں بہتری کی طرف مائل ترکی۔روس تعلقات   کے خلاف ایک تحریکی اقدام قرار دیا گیا ہے۔ حملہ آور دہشت گرد کے فیتو  کے ساتھ روابط منظر عام پر آ رہے ہیں۔ سامنے آنے والی معلومات کے مطابق فیتو کے ساتھ روابط  کے تعین کے لئے کی گئی  امتحانی نوعیت کی تفتیش میں حملہ آور پولیس اہلکار مشتبہ ثابت ہوا تھا اور اس کے دوستوں  کی اکثریت کو  فیتو سے تعلق کی وجہ سے ملازمت سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "ترک۔روس  تعلقات متاثر نہیں ہو ں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ کل روسی سفیر اینڈرے کارلوف  پر قاتلانہ حملے کے ایک باقاعدہ پلاننگ  ہونے کا ترکی اور روس کو فوری  طور پر  احساس ہو گیا تھا۔ دونوں ملکوں  کی طرف سے جاری کردہ اعلیٰ سطحی  بیانات  میں کہا گیا کہ یہ اقدام، دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوتے اور فروغ پاتے باہمی تعلقات  کو خراب کرنے کے لئے کیا گیا ہے  لیکن  حملہ اپنے مقصد میں  کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ بیانات میں کہا گیا کہ حملے کا ہدف روسی سفیر کارلوف نہیں بلکہ ترک۔روس تعلقات ہیں۔ روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ حملہ دو ملکوں کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کے لئے ایک تحریکی اقدام ہے اور ہم ترکی کے ساتھ مل کر اس قتل کے پیچھے کارفرما عناصر کی تحقیق کریں گے۔

 

*** روزنامہ وطن "یوریشیا ٹنل کھل رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ  لکھتا ہے کہ ایشیاء اور یورپ کے براعظموں کو  پہلی دفعہ  ایک دوسرے سے ملانے  والی یوریشیاء ٹنل کھل رہی ہے۔ اس ٹنل کے خدمات کا آغاز کرنے سے دونوں برّ اعظموں  کی درمیانی مسافت کا دورانیہ کم ہو کر  5 منٹ  رہ جائے گا۔ ٹنل کی تعمیر متعینہ تاریخ سے 8 ماہ پہلے مکمل ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ یوریشیاء ٹنل دنیا کی سب سے زیادہ گہرائی سے گزرنے والی زمینی راستے کی ٹنل ہے اور دنیا بھر سے متعدد ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے اس شاہکار کی لمبائی 14.6  کلو میٹر ہے اور اسے زلزلے اور سونامی  پروف شکل میں تعمیر کیا گیا ہے۔ ٹنل کے اندر  استعمال کیا گیا اسفالٹ،  ساونڈ ،  فروسٹنگ اور فیوژن پروف ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار" سینما میں  قومی عزم کا مظاہرہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سلور اسکرین پر مقامی پروڈکشن ، ہالی وُوڈ کے ساتھ مقابلے میں، فاتح رہی ہے۔ رواں سال میں 55 ملین سینما  کے پرستاروں میں سے 29 ملین  نے ترک فلمیں دیکھنے کو ترجیح دی۔ کامیاب ترک فلموں کی اوپر تلے نمائش اور  بین الاقوامی مقابلوں میں ترک فلموں کے  ایوارڈ حاصل کرنے  سے فلم بین ترک فلموں کی طرف مائل ہوئے۔ گذشتہ سال 136 ترک فلمیں نمائش کی گئیں جبکہ رواں سال میں یہ تعداد بڑھ کر 169 ہو گئی۔ آلپر چاع لر کی ہدایت کاری میں فلم "داع 2 " فلم سب سے زیادہ دیکھی گئی۔



متعللقہ خبریں