ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.12.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.12.16

624556
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.12.16

***روزنامہ حریت "دفاعی صنعت میں مقامی پیداوار شرط ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان دفاعی صنعت کی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تمام ضروریات کی طرح سیٹلائٹس کو بھی اب مقامی امکانات سے تیار کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ گیوک ترک۔1 سیٹلائٹ چھوڑے جانے  پر بہت جوش و خروش محسوس کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم اس چیز کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ بعض مغربی ممالک نے ماضی کی طرح اب بھی ہمارے ملک کے ہاتھ بعض مخصوص فوجی مصنوعات کی   فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ترکی 14 سال پہلے کے مقابلے میں دفاعی صنعت کی مصنوعات میں بیرونی انحصار کو نصف حد تک کم کر چکا ہے۔80فیصد سے کم ہو کر 40 فیصد ہونے والے اس بیرونی  انحصار کو ہم سال 2023  تک انشا ءاللہ  بالکل ختم کر دیں گے۔

 

*** روزنامہ اسٹار "ترکی  کے ساتھ اختلاف یورپی یونین کو نقصان پہنچا رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے یورپی یونین کے وزیر عمر چیلک  نے مغربی دارالحکومتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کے لئے مذاکراتی ابواب کو کھولیں کیونکہ اب کے بعد کا مرحلہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں نسلیت پرستی کے خلاف سب کے مل جل کر کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ مغربی ممالک میں اسلام فوبیا اور غیر ملکیوں کے خلاف نفرت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں ترکی  کے آپریشن یورپ اور نیٹو کے تحفظ کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔ عمر چیلک نے کہا کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان ایک مضبوط پُل کے قیام کی ضرورت ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "ڈالر کے مقابل ترک لیرا مہم پھیل رہی ہے" کی سرخی  کے ساتھ لکھتا ہے کہ "غیر ملکی کرنسی  کو ختم کرو لیرا استعمال کرو" نامی مہم کے ساتھ ملک بھر سے تعاون کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی کرنسی کو لیرے میں تبدیل کروانے کے خواہش مند عوام جوق در جوق منی ایکسچینج دفاتر کا رُخ کر رہے ہیں۔  اس معاملے میں کاروائیوں کا آغاز کرنے والے ادارے بھی لیرے  کی طرف پلٹ رہے ہیں۔ محکمہ مذہبی امور  نے حج اور عمرے کی ادائیگیاں لیرے کی شکل میں وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ استنبول اسٹاک ایکسچینج نے بھی آج سے اپنے تمام نقد اثاثوں کو لیرے میں تبدیل کرنے اور لیرے کے اکاونٹوں میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیونگ ڈپازٹ انشورنس فنڈ نے بھی اپنی وصولیوں کے لئے اور اس کے بعد کی فروخت میں غیر ملکی کرنسی  کو استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

*** روزنامہ شفق "ترکی میں جڑی بوٹیاں شہروں کو روشن کریں گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ گیبزے ٹیکنیک یونیورسٹی لیبارٹری میں آرگانک روشنی پھیلانے والی جڑی بوٹیوں کے پروجیکٹ کے ساتھ گلیوں، سڑکوں اور گھروں میں لائٹنگ سسٹم کی جگہ جڑی بوٹیوں کو استعمال کرنے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔ پروجیکٹ کے سلسلے میں جگنووں جیسے جانداروں سے حاصل کردہ جینز کو جڑی بوٹیوں کے بیجوں میں داخل کیا جائے گا۔ روشنی اور انرجی  کی صلاحیت  کے موضوعات پر مصروف عمل  گیبزے ٹیکنیک یونیورسٹی کے شعبہ کیمیا کےاسسٹنٹ مراد شاہین کے اس پروجیکٹ میں جگنو اور جیلی فش جیسے روشنی پھیلانے والے جانداروں کے جینز کو  لے کر جڑی بوٹیوں کے بیجوں میں داخل کیا جائے گا۔ جڑی بوٹیوں کے ان جینز کو اپنے اندر پھیلانے کے بعد  توقع ہے کہ جڑی بوٹیاں بھی روشن ہونا شروع ہو جائیں گی۔

 

*** روزنامہ صباح " ہالی وُڈ  کی طرف سے ایک عثمانی داستان"  کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی اور امریکہ کی مشترکہ پیشکش "دی اوٹومان لیفٹیننٹ"سال 2017 کی پہلی تہائی میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم میں جنگ  عظیم اوّل کو ایک امریکی نرس کی نگاہ سے  پیش کیا گیا ہے  اور اس کے اوّلین مناظر  نشر کر دئیے گئے ہیں۔ بڑے پیمانے کی پروڈکشن کے ساتھ مرکز توجہ بننے والی یہ فلم  جنگ عظیم اوّل کے دوران مشرقی اناطولیہ میں پیش آنے والے حالات و واقعات پر مبنی ہے۔ فلم کی ہدایتکاری جوزف رابن نے کی ہے جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں میں آسکر ایوارڈ یافتہ بین کنگسلے ، جوش ہارٹ نیٹ  اور مشعل ہوئس مین شامل ہیں۔ فلم کا سیناریو جیف سٹاک ویل نے لکھا ہے اور اس میں خلیل بے کا کردار حالوق بلگین ار اور  ملیح پاشا کا کردار سلجوق یونیتم نے ادا کیا ہے۔ ان کرداروں کے ساتھ یہ اداکار پہلی دفعہ کسی ہالی وُڈ فلم میں شامل ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں