اخبارات کی جھلکیاں

30/11/16

620484
اخبارات کی جھلکیاں

***روزنامہ صباح   نے"  گرلز ہاسٹل میں  ہولناک آتشزدگی  "کے زیر عنوان خبر میں لکھا ہے کہ  ضلع ادانہ    میں  ثانوی  جماعتوں  کی طالبات کے ایک  ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی جس میں  11 طالبات اور   عمارت کا چوکیدار ہلاک جبکہ 22 افراد  کھڑکیوں سے پھلانگنے کے باعث زخمی ہو گئے۔

 

 

***روزنامہ اسٹار "  یورپی یونین   کے متبادلات   سے مذاکرات   جاری" کی سرخی  چسپاں کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان نے   7 ویں باسفورس  اجلاس   کے دوران کہا کہ یورپی یونین میں کوئی سرخاب کے پر نہیں لگے جو ہم اُس کے پیچھے بھاگیں گے البتہ یورپی  یونین سے مکمل قطع  تعلق ہمارا مقصد نہیں  مگر کیا کریں   آئینے میں جو منظر ہمیں  دکھائی دے رہا ہے وہ  ہماری توقعات   کے بر عکس ہے۔ ترکی   کا جہاں تک سوال ہے تو اُس کےلیے  لاتعداد متبادل ذرائع موجود ہیں جن میں سے  کسی ایک کا انتخاب کرتےہوئے  سفر جاری  رکھا جا سکتا ہے۔

 

 

*** روزنامہ خبر ترک  نے  وزیر  سائنس ،صنعت و ٹیکنالوجی کے وزیر فاروق اوزُلو کے اس بیان کو جگہ دی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ  ترک سیٹ 6 A  مواصلاتی سیارہ  سن 2019 تک مکمل ہو جائے گا۔ وزیر اوزُلو نے   دنیا کے مشہور مواصلاتی اور خلائی ٹیکنالوجی  سے منسلک  کمپنیوں    کے شرکت کردہ''  گلوبل سیٹ شو      ''سے خطاب  کے دوران  مزید کہا کہ  IMECE مواصلاتی نظام کا حامل ہمارا منصوبہ،  شہری  و عسکری  شعبے میں  ترقی   کا باعث بنے گا جس کے نتیجے میں ترکی  اب   خلا میں لاتعداد  سیارے بھیجنے کا بھی  حامل ملک بن جائے گا۔

 

 

***روزنامہ حریت   نے  " ایک غیر متوقع شخصیت کی ترکی آمد"   کے زیر عنوان خبر میں لکھا ہے کہ   امریکہ   کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ   کے صاحب زادے  ایریک ٹرمپ  ایک ترک کاروباری شخصیت کی دعوت پر انطالیہ  آئے   جہاں اپنے 3 روزہ قیام کے دوران انہوں نے   تحفظ ماحولیات  اور قومی پارکوں   کے محکمے کی خصوصی اجازت  سے جنگلی ہرنوں کا شکار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ  جونیئر ٹرمپ نے   اپنی انتخابی مہم کی تھکان دور کرنے کے لیے یہ شوق  فرمایا جس کے بعد موصوف  جرمنی روانہ ہو گئے۔

 

 

*** روزنامہ ینی شفق نے   خبر دی ہے کہ   خاموش فلموں کا تیسرا سالانہ ہفتہ استنبول میں  شروع ہو رہا ہے جو کہ 15 تا 18 دسمبر کے درمیان    منعقدہوگا۔

 فلمی ہفتے  کا اس سال کا عنوان" مسافر اور راہ گزر" تجویز کیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں