ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.11.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.11.16

616932
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.11.16

*** روزنامہ صباح "ایردوان کی طرف سے فارن ایکسچینج کی جگہ سونے کی اپیل" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سال 2015 گلوبل اسلامک فنانس کا حجم  2.1 ٹریلین تک پہنچنے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ  بین الاقوامی اسٹاک ایکسچینج منڈیوں  کے دباو سے چھٹکارہ  پانے کے لئے کرنسیوں  کو سونے پر توجہ دینا چاہیے۔ اسلامی تعاون کونسل کی اقتصادی و تجارتی تعاون کی دائمی کمیٹی کے 32 ویں اجلاس  کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان  نے کہا کہ اسلامی ممالک گلوبل اقتصادی بحران کے مقابل زیادہ  مضبوط بننے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی  ایکسچینج کے دباو سے چھٹکارہ پانے کے لئے  مالیاتی سیکٹر میں ،  شراکت دار فنانس  کا سونے  کو مرکز توجہ بنانا زیادہ مفید ہو گا۔

 

*** روزنامہ وطن "اسلامی ممالک کو اب مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا کے خلاف ردعمل کا  مظاہرہ کرنا چاہیے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر ایردوان  نے اسلامی تعاون کونسل کی اقتصادی و تجارتی تعاون کی دائمی کمیٹی کے اجلاس   میں مغربی ممالک میں بتدریج بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا  اور نسلیت پرستی کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی۔ عالم اسلام  کو نشانہ بنا کر ہمیشہ سے کھیل کھیلے جانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ  اور پوری یورپی دنیا میں  مسلمانوں  پر حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ وہ ہماری مسجدوں کو جلا رہے ہیں۔ اور یہ سب کچھ مغرب میں ہو رہا ہے۔ صدر ایردوان نے ان الفاظ کے ساتھ کہ" اب ہمارے لئے ضروری ہے کہ اس کے خلاف آواز اٹھائیں "مسلمان ممالک سے اس معاملے میں اپنے طرزعمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

 

*** روزنامہ اسٹار "حکومت چند دنوں میں اقتصادیات کے بارے میں اچھی خبروں کا اعلان کرے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیم فیتو ڈالر کی قیمت میں اضافے اور قرضے کی فراہمی کے موضوع پر ملک میں منفی صورتحال پیدا کر رہی ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ فیتو اور اس کے پیچھے کارفرما دماغ ترکی کے خلاف نئے کھیل کھیل رہا ہے۔ بن علی یلدرم نے کہا کہ ہمیں ان کھیلوں کا احساس ہے اور ہم ان کے مقابل نئے حفاظتی اقدام اختیار کرنا جاری رکھے  ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چند روز میں اقتصادیات کے بارے میں خوشگوار چیزوں کا اعلان کریں گے۔  وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ پبلک بینکوں  میں صارف شرح سود میں کمی کے سلسلے میں جاری کام بھی ان نئی تدابیر میں شامل ہے کہ جن کا اعلان کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " ترکی کے لئے شنگھائی  میں سربراہی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے انرجی کلب کی سال 2017 کی ٹرم چئیر شپ کی ذمہ داری ترکی کے اٹھائی ہے۔ انقرہ کی طرف سے پیش کردہ اس تجویز کو کہ صرف رکن ممالک ہی نہیں بلکہ ہر اسٹیٹس کے ممالک ٹرم چئیر مین شپ کی ذمہ داری اٹھائیں" ماسکو میں منعقدہ اجلاس میں اتفاق رائے کے ساتھ منظور کر لیا گیا ہے۔ اس طرح پہلی دفعہ رکن ممالک کے علاوہ کسی ملک کو چئیر مین شپ دی گئی ہے۔ ترکی کے وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل  بیرات آلبائراک نے کہا ہے کہ یہ چئیر مین شپ ہماری حکمت عملیوں کے زیادہ قوی اطلاق  میں اور ہمارے باہمی تعاون میں کردار ادا کرے گی۔ شنگھائی تنظیم عالمی بجلی  ضرورت کے 36 فیصد کو، قدرتی گیس کی ضرورت  کے 23 فیصد کو، پیٹرول کی ضرورت  کے 20 فیصد کو اور   کوئلے کی ضرورت کے 60 فیصد کو پورا کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں