ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں16۔11۔18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں16۔11۔18

613496
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں16۔11۔18

 

روزنامہ وطن نے " مغربی ممالک اسوقت داعش کے ساتھ ہیں " کے زیر عنوان اپنی خبر میں صدر رجب طیب ایردوان کے پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کو جگہ دی ہے ۔صدر ایردوان نے اپنےخطاب میں دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں یورپی ممالک کے موقف پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گرد تنظیموں کیخلاف جدوجہد میں تعاون کو فروغ دیتے ہوئے جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں ۔ القائدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کو  مسلمانوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے اسلام کیخلاف جاری جنگ کے آلہ کار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔مغربی ممالک اسوقت داعش کا ساتھ دے رہے ہیں  ۔دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ یورپ ساختہ ہے اور  یہ ممالک اسلام کے خلاف بر سر پیکار ہیں ۔

روزنامہ صباح نے " 20 یورپی ممالک کو فیتو کے اثاثوں کو منجمند کرنے  کا انتباہ " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ترکی دہشت گرد تنظیم فیتو پر ایک نئی ضرب لگانے کے لیے  حرکت میں آ گیا ہے ۔ ترکی نے امریکہ اور یورپ کے 20 ممالک کو فیتو کے اثاثوں کو ضبط کرنے کے معاملے میں خبر دار کیا ہے۔ ترکی نے  ان ممالک میں کھولے جانےوالے اکائنٹس، دہشت گردی کی حمایت کرنے والے  اور کالے دھند کو سفید بنانے والے اداروں اور افراد کی لسٹ  کو ان  ممالک کے حوالے کیا ہے ۔ ترکی نے دہشت گردی کی براہ راست امداد کرنے والے 400 افرادا اور کمپنیوں کے آثاثوں اور رقوم کی نقل و حمل کو منجمند کرنے کا  بھی مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ حریت نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  حکومت ترکی نے اقتصادیات کو جانبر کرنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں  کو مراعات دینے کے لیے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے ۔  وزیر اعظم بن علی یلدرم نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترکی کی شہریت اور اقامت نامہ  دینے   کے لیے قانونی تبدیلیوں کو قومی اسمبلی سے پاس کروانے  کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ افریقہ شام اور عراق جیسے ممالک سے ترکی میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند آجروں کے لیے خصوصی  سر گرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔انھوں نے نائب وزیر اعظم نورالدین جانک لی کو ویزے کے مسئلے کا سامنا کرنے والے سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل  کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔

روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ وزارت ثقافت و سیاحت نے عالمی ورثے کی عبوری لسٹ میں  گیو بیک لی تیپے کے عانی کھنڈرات  کو یونیسیکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کروانے کے لیے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ وزارت  ثقافت گیوبیک لی تاش کی امیدواری کی فائل کو یکم فروری 2017 کو عالمی ثقافتی ورثے کے مرکز کو روانہ کرئے گی ۔ وزیر سیاحت و ثقافت نبی عاوجی نے کل شانلی عرفہ میں گیوبیک لی تاش کا دورہ کیا  ۔انھوں نے کہا کہ گیوبیک لی تاش کھنڈرات عظیم ثقافتی خزانہ ہیں اور   کھدائی کے دوران برآمد ہونے والے نوادرات کا تعلق  10500 قبل مسیح سے ہے۔

 روزنامہ ینی شفق   نے کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ انٹر نیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے دو ماہ قبل سویڈن کی ہڈنگ باسکٹ بال ٹیم کی کھلاڑی نوحا برحان کو سکارف اوڑھ کر میچ کھیلنے پر پابندی لگا دی تھی لیکن اب اسے میچ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔یہ فیصلہ جنوری 2017 تک معتبر ہو گا ۔فیبا کے حکام اس موضوع پر غور کرنے کے لیے  دوبارہ اجلاس منعقد کریں گے ۔سویڈن باسکٹ بال فیڈریشن نے گزشتہ سال 18 سال سے کم عمر برحان کو سکارف اوڑھ کر میچ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی اور اپنے اس فیصلے سے فیبا کو بھی آگاہ کر دیا تھا ۔ جبکہ فیبا نے دو ماہ قبل سویڈن باسکٹ بال فیڈریشن کےاس فیصلے کو غیر معتبر قرار دے  دیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں