اخبارات کی جھلکیاں

16/11/16

611725
اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ ینی شفق نے"  ہم پر انگلی اٹھانے والے ہوش کے ناخن لیں" کے زیر عنوان خبر میں لکھا  ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان   نے  ٹی آر ٹی ورلڈ کی  متعارفی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمیں  جمہوری  روایات  اور آزادی کا پاٹ پڑھانے والے     جان لیں  کہ 15 جولائی  کو  عوامی طاقت نے   اس ملک میں  سازشی ٹولوں کے منصوبوں کو جس طرح خاک میں ملایا ہے  وہ   ہماری جمہوریت  پسندی کا آئینہ دار ہے لہذا ہمیں اس سلسلے میں  کسی  کی نصیحت نہیں چاہیئے۔

 

 

*** روزنامہ صباح  نے"  ترکی مخالف عناصر کی   سرگرمیاں  ناقابل قبول "کے زیر عنوان خبر میں  بتایا گیا ہے کہ  حکومت،   گولن تنظیم کے خلاف    بیرون ملک بھی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے   ،اس سلسلے میں  انصاف و ترقی پارٹی  کے خارجہ تعلقات کی  کمیٹی کے  نائب صدر مہدی ایکیر  کی قیادت میں ایک وفد امریکہ،برطانیہ ،جرمنی اور بیلجیئم کے دوروں پر روانہ ہو رہا ہے۔ مہدی ایکیر کا کہنا ہے کہ ہمارے ان دوروں کا مقصد     عالمی سطح پر  فتح اللہ گولن کو دہشت گرد تنظیم کا  سرغنہ قرار دلوانا ہے۔

دوسری جانب  ترک وزارت خارجہ   نے بھی  فیتو تنظیم   کے متعلقہ ممالک میں جاری سرگرمیوں   کو  روکنےکےلیے  رابطوں کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔

 

 

 

***روزنامہ حریت      کےمطابق  جرمن وزیر خارجہ  فرینک  والٹر اشٹان مائیر نے   اپنے دورہ  ترکی کے دوران  صدر ایرودان اور وزیراعظم یلدرم  سے ملاقات کے دوران  15 جولائی کے واقعات  پر حکومت اور  ترک عوام کی  کوششوں کی تعریف کی ۔جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ  ترک عوام  کا جرات مندانہ حوصلہ قابل احترام ہے  اور ہم    15 جولائی کے واقعات کی سخت مذمت کرتےہیں۔ صدر ایردوان نے   اپنی ملاقات میں جرمن وزیر خارجہ کو متنبہ کیا کہ وہ   گولن  تنظیم  اور پی کےکے سمیت دیگر شر پسند  عناصر کی  حمایت  کا راستہ ترک کر دیں ۔

 

 

 

***روزنامہ وطن نے   لکھا ہے کہ 15 جولائی    کے بعد ترکی کا دورہ کرنے والے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ترکی سے  رکنی مذاکرات کا سلسلہ  بحال  کیا جائے   چونکہ  یورپ کو اس کی ضرورت ہے ۔جانسن نے یورپی حکام پر باور کیا کہ  ترکی ایک مشکل اور انتہائی نازک دور سے گزرا ہے لہذا  اس سے تعلقات  خوشگوار رکھنے میں ہی  بھلائی ہے۔

 

 

***روزنامہ خبر ترک "  گوگل ترکی سمیت 8 دیگر زبانوں میں ترجمہ کرے گا   "کے زیر عنوان  اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ  لندن  میں  neural  مشین آف ٹرانسیلشن    کی متعارفی تقریب میں  ادارے کے  افسر  اعلی  سندر پیچائی     نے بتایا ہے کہ  یہ  نظام  ترکی زبان سمیت 8 مختلف زبانوں میں بیک وقت ترجمہ کرنے کی  صلاحیت رکھتا ہے ۔ پیچائی نے بتایا کہ پہلے ہمیں  گوگل پر لکھے ہر جملے کا ترجمہ کرنا پڑتا تھا لیکن اب  اس نئی مشین کی مدد سے  الفاظ لکھتے ہیں ان کا  مناسب ترجمہ ممکن ہو سکے گا۔



متعللقہ خبریں