ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 15.11.2016

ترک ذرائع ابلاغ

611097
ترکی  کے اخبارات سے جھلکیاں - 15.11.2016

*** روزنامہ صباح   کی  " یورپی یونین کو دو ماہ کی مہلت اور پھر ریفرنڈم" کے زیر عنوان خبر کے مطابق  صدر رجب طیب ایردوان  نے یورپی یونین کے صدر  مارٹین شلز کے بیان پر  تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دہشت  گردی کے موضوع سے متعلق  پہلے ہم  آئیں میں تبدیلیاں کرلیں اس کے بعد  اس سال کے اواخر تک ہم  صبر و تحمل سے کام لیں گے اور اس کے بعد ہم   قوم سے رجوع کرتے ہوئے   ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ کریں گے۔  انہوں نے دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے   مغرب پر شدید  نکتہ  چینی کرتے ہوئے کہا کہ   پہلےآپ دہشت گردوں کی ہر ممکنہ  پشت پناہی کریں گے اور اس کے بعد  ترکی کے ساتھ  یورپی یونین کی مستقل رکنیت سے متعلق مذاکرات کو منجمد  کرنے کی دہمکی دیں گے۔ انہوں نے کہا  کہ میرے خیال میں اپ پہلے ہی بہت تاخیر کرچکے ہیں ۔ آپ کو فوری طور پر فیصلہ کرلینا چاہیے۔  حاکمیت بلا شرط   عوام کی ہے۔  اس لیے جو فیصلہ بھی کیا جائے گا وہ عوام ہی کی جانب سے کیا جائے گا اور ہم اس سلسلے میں عوام ہی سے  رجوع کریں گے۔  ہم  ایمانداری  اور  دیانتداری  سے کام لیں گے  اور عوام کے فیصلے کا احترام کریں گے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک  نے "  یورپی یونین کی جانب سے   پست قدمی  اور مذاکرات کو جاری رکھنے کا فیصلہ" کی سرخی کے تحت  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   یورپی یونین  کے وزرائے خارجہ نے  برسلز میں  ترکی کی یورپی یونین کی مستقل رکنیت کے بارے میں مذاکرات  میں آسٹریا  نے ترکی کی یورپی یونین کی مستقل رکنیت کی مخالفت کی ہے تو  برطانیہ   کے وزیر خارجہ   بورس  جانسن نے ترکی کی  اسٹریٹجیک   کی اہمیت کا اجاگر کرتے ہوئے     کہا ہے کہ ترکی کو   ہم ایک   کنارے پر تنہا نہیں چھور سکتے ہیں۔  ہمیں مشترکہ طور پر ترکی  کے بارے میں فیصلہ کرنے  کی ضرورت ہے ۔ فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے بھی ترکی کے ساتھ اس وقت مذاکرات  و  منجمد کرنے سے   فائدہ پہنچنے کی بجائے نقصان پہنچنے سے آگاہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق نے "  شرناک کو دہشت گردوں سے پاک کروالیا گیا" کی سرخی کے تحت اپنی    خبر میں لکھا ہے کہ  دہشت گرد تنظیم  پی کے کے  کی جانب سے خواتین اور  بچوں  کی پرواہ کیے بغیر  علاقے میں  بڑے پیمانے پر کیے جانے والے قتلِ عام  کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو دہشت گردوں سے مکمہل طور پر  صاف کرلیا ہے  اور اب لوگوں نے اپنے اپنے گھروں  کو واپسی کی راہ اختیار کرلی ہے۔  شرناک کے عوام جنہوں  نے اپنے گھروں کو واپسی پر  سیکورٹی فورسز  کے لیے نیک  جذبات کا اظہار کیا ہے اور دہشت گرد تنظیم کی جانب سے     علاقے میں گھروں کو نذر آتش  کیے جانے پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

 

***روزنامہ   وطن  نے "  یوریشیا ٹنل کا جلد ہی افتتاح" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی کے سب سے بڑے پراجیکٹس میں سے  استنبول  کے دو دہانوں  کو زیر سمندر ملانے  والی یوریشیا ٹنل  کا بیس  دسمبر کو افتتاح کیا جا رہا ہے۔یہ ٹنل مرمرائے ٹنل سے مختلف  ٹرینوں کی بجائے  سڑک کے ذریعے براعظم  یورپ  اور براعظم ایشیا کو ایک دوسرے  سے ملائے گی۔  اس طرح   قازلی چشمے اور   گیوز تپے کے درمیان فاصلہ   ایک سو منٹ کی بجائے پندرہ منٹ میں  طے کیا جائے گا۔ اس پراجیکٹ پر  ایک بلین  245 ملین ڈالر کے اخراجات آئے ہیں  اور اس ٹنل سے روزانہ  کم از کم  ایک  لکاھ گاڑیوں کے گزرنے کی توقع کی جارہی ہے۔  یہ ٹنل دو منزلہ ہوگی  اور اس پراجیکٹ کو گزشتہ سال  سال کا بہترین پراجیکٹ قرار دیا گیا تھا۔

 

***روزنامہ سٹار  نے " ٹی آر ٹی کا ڈرامہ نیا جنم  :  ایرتعرل،   ریٹنگ کے نئے  ریکارڈ قائم کررہا ہے" کی سرخی کے تحت  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ٹرکش ریڈیو اور ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی   کی ڈرامہ سیریل   نیا جنم: ایرتعرل اس سال کی بہترین ڈرامہ سیریل منتخب کی گئی ہے  اور اسے  گولڈن  بٹر فلائی کے ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔  اخبار کے مطابق اس ڈرامے کے پروڈیوسر  مہمت  بوزداع  نے انسٹراگرام اکاونٹ سے  اپنے پیغام میں  عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ  ڈرامہ سیریل گزشتہ 65 ہفتوں سے مسلسل   ریٹنگ کی بلندیوں پر ہے  اور اس ڈرامہ سیریل کو ترکی کے ساتھ ساتھ  تیس غیر ممالک میں بھی پیش کیا جا رہا ہے جس  بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔اس ڈرامہ سیریل کو عوام کے ووٹوں اور جیوری کے  مشترکہ ووٹوں سے ایوراڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے جس پر ہم  عوام اور جیوری کے  مشکور ہیں۔



متعللقہ خبریں