اخبارات کی جھلکیاں

09/11/16

606805
اخبارات کی جھلکیاں

***روزنامہ وطن  نے"  یورپ  کو تنبیہ" کے زیر عنوان  خبر میں  لکھا ہے کہ  وزیراعظم بن علی یلدرم نے    انصاف و ترقی پارٹی کے  ہفتہ وار گروپ اجلاس  سے خطاب کے دوران    کہا کہ  ہمیں علم ہے  کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان  خلیج  حائل کرنےکےلیے بعض عناصر مصروف عمل ہیں لہذا ہم  اپنے دوست ممالک کو  باور کروا دینا چاہتے ہیں کہ   ترکی  مثبت اور  بہتر تعلقات  استوار کرنے کا خواہاں ہے   جس کےلیے یورپ کو اپنے دوہرے معیار سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے   ترکی    کے مخلصانہ موقف  کو پرکھنا چاہیئے۔  انہوں نے کہا کہ اس ہفتے یورپی  پارلیمان،   ترکی  کی  رکنیت سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کرے گی   جس کےلیے ہمیں امید ہے کہ   اس  میں حسب  روایت ترکی مخالف  بیانات سے پر ہیز کرتےہوئے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ صباح    نے  "توانائی کے شعبے میں   ترقی کےلیے  6 اہم اقدامات" کے حوالے سے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ    وزیرتوانائی  و قدرتی وسائل برات البائراک   نے   ترک پارلیمان کے منصوبہ بندی  وبجٹ کمیشن کے سامنے  اپنی رپورٹ پیش کرتےہوئے  آئندہ کے دور    میں اٹھائے جانے والے  اقدامات کا بھی حوا لہ دیا  جس میں   ملک  کے پہلے آبی  تحقیقات  کے بحری جہاز کی تعمیر، قابل تجدید توانائی    کے استعمال میں اضافہ اور جوہری  توانائی کے شعبے میں  16 ارب ڈالرز         کے  لگ بھگ روزگار کے مواقع پیدا کرنا ،  پٹرول اور  گیس   کے شعبوں میں 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری  کرنے سمیت  سن 2018 میں بحیرہ اسود     کے گہرے پانی میں  تیل کی تلاش کےلیے کنویں کی کھدائی    بھی   وزارت کے اہم ترین منصوبوں میں   شامل     ہوگا۔

 

 

 

***روزنامہ  ینی شفق کا لکھنا ہے   کہ  نئے سال کے  بجٹ پر  ترک ایوان میں بحث کا  سلسلہ شروع  ہو گیا ہے ۔اس حوالے سے  نائب وزیراعظم نورالدین جانیکلی  نے  بجٹ کمیشن     کے  ساتھ   مذاکرات کے  دوران  حزب اختلاف کے سوالوں کے بھی جواب دیئے۔ جانیکلی نے  کمیشن کو بتایا کہ   14 سالہ حکومتی دور میں   167 ارب ڈالرز کی   ملک میں سرمایہ کاری کی گئی   اور  سن 2017 میں حکومت کا  ہدف  ملکی ترقی  کی شرح  کو  4٫4 فیصد  مقرر کرنا ہے ۔

 انہوں نے بتایا کہ افراط زر  اس وقت قابو میں ہے  ،بینکوں  نے سود کی شرح میں کمی   لانے کا فیصلہ قبول کرلیا ہے  جس میں مزید کمی   کا امکان بھی  موجود ہے ۔

 

***روزنامہ خبر ترک   نے " ای –کامرس  میں گہری دلچسی" کے زیر عنوان   خبر میں   لکھاہے کہ  جدت پسندی کی جانب گامزن اس دنیا میں اب    انٹر نیٹ پر خریداری   کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے جس کےلیے  سال رواں کے نو مہینوں  کے دوران  کریڈٹ کارڈز  کا استعمال  گزشتہ سال کے  مقابلے میں  23 فیصد  زیادہ کیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ  انٹر نیٹ پر  کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری  کا  مجموعی حجم   271 ملین 6 لاکھ 70 ہزار ترک لیرے رہا۔

 

 

*** روزنامہ اسٹار کے مطابق ، استنبول  ایکسپو شوز      کا دوسرا میلہ شروع ہو گیا ہے۔اس میلے میں 40  سے زائد ممالک   سے 350 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ اس میلے میں ترکی سے 90  کمپنیاںشامل ہیں جنہوں نے  2017 کے جوتوں کے   مختلف ڈیزائن متعارف کروائے ۔

 ایکسپو شوز کے سرپرست  ارکان دیمیر  نے بتایا کہ  اس میلے میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی دلچسپی  دیکھنے کے قابل ہے  جبکہ ہمارا مقصد   ترک چرم سازی  صنعت  کو  دنیا میں بہتر طور  پر   سامنے لانا ہے۔

 



متعللقہ خبریں