اخبارات کی جھلکیاں

02/11/16

601905
اخبارات کی جھلکیاں

***روز نامہ حریت نے"  روس کا  دورہ  وہ بھی نازک صورت حال میں"  کے زیر عنوان  خبر  میں لکھا ہے کہ  ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار   گزشتہ روز   روس کے دورے پر روانہ ہوگئے  جس میں ان کے ساتھ ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ خاقان  فیدان بھی شامل ہیں۔  اس دورے کے دوران  شام میں موجود ہشت گرد تنظیم پی وائی ڈی  کے خلاف کاروائی اور حلب   میں انسانی امداد کی فراہمی پر بات چیت ہوئی  علاوہ ازیں  ہمسایہ ملک عراق کے شہر موصل میں جاری  کاروائی  اور   سرحدی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

 

 

***روزنامہ اسٹار  نے    "وطن کی محبت  اور شہدا٫ کی یاد میں  دوڑ" کے زیر عنوان خبر میں لکھا ہے کہ  voDafone  استنبول میراتھن    13 نومبر  کو استنبول میں   ہوگی جس میں  اس بار 30 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ بتایا گیا ہےکہ اس دوڑ میں شامل ہونےکےلیے  12 نومبر تک  درخواستیں وصول  کی جائیں گی   ،مزید معلومات کےلیے  www.istanbulmarathon.org ویب سائٹ    سے مدد لی جاسکتی ہے۔

 

 

***روزنامہ ینی شفق   کے مطابق   گیارہ ستمبر  سن 2011 کے واقعات سے  متعلق   امریکی کانگریس کے سعودی عرب  کےخلاف ایک متنازعہ فیصلے کے بعد  خلیجی ممالک  نے   سعودی عرب سے اظہار یک جہتی کی خاطر  ترک کاروباری دنیا سے رابطوں کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔

اس حوالے سے  بحرین میں منعقدہ فورم  میں شامل  خلیجی تاجروں سے مخاطب ہوتےہوئے   ترک وزیر تجارت بلند توفینک جی نے    ترکی میں سرمایہ کاری کے بہترین امکانات کا  حوالہ دیا اور  مطالبہ کیا کہ    حکومت ترکی،  برادر عرب ممالک کے ساتھ  تجارتی تعلقات کا فروغ چاہتی ہے  اور   دعوت دیتی ہے کہ وہ  ہماری پیش کردہ مراعات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

 

 

 

***روزنامہ خبر ترک نے  "روسی سیاحوں کی تعداد  اس سال  1 لاکھ 29 ہزار رہی" کے زیر عنوان خبر میں لکھا ہے کہ   روسی سیاحتی ایجنٹوں کی  کاوشوں سے  گزشتہ مہینے    انطالیہ آنے والے  روسی سیاحوں کی تعداد  گزشتہ سال کے اسی  عرصے کے مقابلے میں زیادہ رہی ۔ انطالیہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے    کی رپورٹ کے مطابق ، اس سال اکتوبر میں یہ تعداد  1 لاکھ 29 ہزار  539   رہی جو کہ گزشتہ سال  کے اسی دور میں 1 لاکھ 26 ہزار  609 ریکارڈ کی گئی تھی ۔

 

 

***روزنامہ صباح   نے خبر دی ہے کہ    باسفورس یونیورسٹی کے شعبہ فزکس  کے پروفیسر ڈاکٹر  بُرچین  اوُنلو اور ان کی  ٹیم نے   روشنی سے آواز  کے تاروں  کو یکجا کرتےہوئے فوٹو اکاوسٹک  مائیکرو اسکوپ    تخلیق کیا ہے  جس کی مدد سے  سرطان ،ذیابیطس  ، پٹھوں  اور  جوڑوں کے امراض    کی قبل از وقت تشخیص   کی جا سکے گی ۔  پروفیسر اونلو نے بتایا ہے کہ  برقی شعاوں اور حرارت   بڑھاتےہوئے  متاثرہ حصوں  پر آواز  کی لہروں   کی رسائی ممکن بنائی  جائے گی    جس کےلیے ہمیں اس مائیکرو اسکوپ کی ضرورت  ہوگی ۔ انہوں   نے فخر سے بتایا کہ ترکی میں فی الوقت    ان کی ٹیم  نے یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔



متعللقہ خبریں