ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.10.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.10.16

598401
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.10.16

***روزنامہ ینی شفق "ایردوان کی طرف سے دو نئے آپریشنوں کا اشارہ:  منبج اور آفرین کو دہشت گردوں سے صاف کیا جائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں کونسلروں کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے شام میں PKK کی شاخوں PYD اور YPG کے خلاف ایک نئے آپریشن کا اشارہ دیا ہے۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ شام میں جو بھی دہشت گردی کا علاقہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی وہ ترکی کے لئے براہ راست ایک خطرہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ منبج کو دہشت گرد تنظیم PYD سے صاف کرنے کے معاملے میں ہم پُر عزم ہیں فرات ڈھال آپریشن کا اگلا ہدف داعش کے زیر کنٹرول علاقے الباب کو چھڑانا ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ کیلیس سے کرک خان تک پھیلے ہوئے علاقے آفرین سے بھی دہشتگردی کے خطرے کو بر طرف کرنا ضروری ہے اور اگر ضروری ہوا تو اس علاقے کو بھی دہشت گرد تنظیم کے خطرے سے پاک کریں گے۔

 

*** روزنامہ وطن "ترک رو گیس پائپ لائن کا منصوبہ 3 سال میں مکمل ہو جائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر توانائی برات آلبائراق نے کہا ہے کہ روسی گیس کو براستہ ترکی یورپ پہنچانے والی ترک رو گیس پائپ لائن 3 سال میں مکمل ہو جائے گی۔ آلبائراق نے کہا کہ "پروجیکٹ کی تعمیر سال 2017 میں شروع ہو گی اور اس کا پہلا حصہ 2019 میں ختم ہو جائے گا۔ ترک رو  کی پہلی پائپ لائن ترکی کے لئے ، دوسری ترکی سے جنوبی یورپ کی منڈیوں میں گیس پہنچائے گی۔ آلبائراق نے کہا کہ یہ منصوبہ ترکی کے علاقائی تعلقات پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

 

***روزنامہ خبر ترک " نیو جنریشن F-35  کی اسمبلنگ شروع ہو گئی ہے "قالے ایوی ایشن  کی طرف سے 400 پارٹس کی تیاری کی معاونت کے ساتھ  آئندہ دنوں میں ترکی کے حوالے کئے جانے والے پہلے نیو جنریشن F-35  کی اسمبلنگ کا کام امریکہ میں شروع ہو گیا ہے۔ F-35ایف 16 اور ایف18 جیسے جنگی طیاروں سے چار گنا زیادہ موئثر ہے  اور اسے آئندہ 40 سالوں کے لڑاکا طیارے کے طور پر دکھایا جا رہا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار " تجارت میں اضافے کا تھری ڈائمنشن میکانزم فعال ہو گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول میں  ترکی، بوسنیا ہرزیگوینیا اور سربیا کا مشترکہ دفتر کھل گیا ہے۔افتتاح سے قبل ترکی ۔سربیا۔بوسنیا ہرزیگوینیا سہہ فریقی تجارتی کمیٹی  کا تھرڈ ٹرم اجلاس ٹریڈ فورم میں کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اقتصادیات نہات ذیب کچی نے کہا کہ تینوں ملکوں کے درمیان وزرائے خارجہ وزرائے تجارت اور وزرائے اقتصادیات کی سطح پر قائم کردہ  میکانزم شامل ہے۔

 

*** روزنامہ حریت "دمیر کوربوز کی فلم "انگارہ" نے  تین ایوارڈ حاصل کئے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے ہدایتکار ذکی دمیر کوربوز کی حالیہ فلم انگارہ نے ایشیاء پیسیفک فلم ایوارڈ  کے دائرہ کار میں تین کیٹیگریوں میں ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔ تقسیم ایوارڈ  میں 43 ممالک سے 303 فلموں نے ابتدائی مقابلے میں شرکت کی۔ تقریب 24 نومبر کو آسٹریلیا کے شہر برسبن میں منعقد ہو گی اور اس میں ہدایتکار دمیر کی فلم انگارہ بہترین فلم، بہترین ہدایتکار اور فلم میں مرکزی کردار کے ساتھ آسلی خان گوربوز کو بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں