اخبارات کی جھلکیاں

19/10/16

592579
اخبارات کی جھلکیاں

***روزنامہ ینی شفق نے   صدر رجب طیب ایردوان  کے  خطاب  کے حوالے سے  خبر دی ہے جس میں انہوں نے  موصل میں  ترک فوج  کے آپریشن کے بارے میں  کہا کہ" ہم اس جنگ میں  بھی اور مذاکراتی میز پر بھی شریک ہونگے، ہزاروں میل  دور سے آنے والے  تو  حکومت عراق کے منظور نظر بن جاتے ہیں   مگراُس کا ہمسایہ  ملک،  خود کو در پیش خطرات کے جواز میں  اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے عاری  رہتا ہے ۔ میں یہ باور  کرنا چاہوں گا کہ  ہم اس  آپریشن میں    شمولیت کا  اٹل ارادہ رکھتے ہیں  کیونکہ یہ ہماری  تاریخی ذمہ داری بھی ہے۔

 

***روزنامہ حریت   کے مطابق  وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ  ترک اور امریکی فوجی سربراہان نے  واشنگٹن میں اپنے مذاکرات کے دوران  ترک فضائیہ  کے موصل میں  آپریشن میں حصہ لینے  کی رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ ترکی  اس آپریشن میں   اپنے لڑاکا طیارے اتحادی قوتوں کو فراہم کرے گا جو کہ  شہری آبادی کے تحفظ کو ممکن بنانے کےلیے ہر  امکان بروئے کار لائیں گے۔اس معاہدے کی  روس سے  طیارے دن میں کم از  کم دو اور زیادہ سے زیادہ دس  بار پروازیں کر سکیں گے جس کےلیے ادانہ اور دیار باقر کے فوجی اڈے استعمال ہونگے۔

 

*** روزنامہ  حریت  نے"  ریفرنڈم  آئندہ موسم بہار میں"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں  لکھا ہے کہ  وزیراعظم  بن علی یلدرم  اور قوم پرست  تحریک پارٹی  کے لیڈر دولت باھچیلی    کے درمیان مفاہمت کے بعد  ملک میں صدارتی نظام    کے نفاذ کا لائحہ عمل  واضح  ہو گیاہے۔

 بتایا گیا ہے کہ 15   شرائط   پر مبنی آئینی ترامیم     کا پیکیج  ،سال  اواخر تک   ترک ایوان میں پیش  کر دیا جائے گا جسے  قوم پرست تحریک پارٹی کی  حمایت حاصل رہے گی  جس کے بعد  آئندہ سال موسم بہار میں  اس پر ریفرنڈم ہوگا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک     نے  خبر دی ہے کہ  آسٹریئن آئل کمپنی  OMV   ترک آئل کمپنی پیٹرول آفسی  کی فروخت میں سنجیدہ ہے   جس کےلیے  آئندہ سال فروری میں    ٹینڈر کھولے جائیں گے۔ یہ بھی  معلوم ہوا ہے کہ آذری آئل کمپنی SOCAR پٹرول آفسی کو خریدنے میں  دلچسپی ظاہر کر رہی ہے ۔

 

*** روزنامہ وطن  نے"  غیر ملکی سرمایہ کاروں   کی نظر ترک بانڈز  پر " کے زیر عنوان   خبر  دیتے ہوئے لکھا ہےکہ  غیر ملکی سرمایہ کار ترکی میں  پیسہ لگانے کے علاوہ بینک بانڈز    کی برآمدات میں بھی      دلچسپی رکھتے ہیں۔ قرضوں کی درجہ بندی کے  ادارے موڈیز   کی   ترکی سے متعلق منفی رپورٹ کے باوجود  گزشتہ مہینے سرکاری ٹینڈرز  میں  ریکارڈ طلب  دیکھی گئی  جس سے  ترک بینکوں کے حوصلے  بلند ہوئے  اور انہوں نے یورو بانڈز کی فروخت  کا فیصلہ کیا ۔

ٹرکش بزنس بینک    نے بتایا ہے کہ  اسے یورو بانڈز کی برآمدات کے لیے 1 بلین ڈالر کے لگ بھگ طلب موصول ہوئی ہے  ۔

 



متعللقہ خبریں