ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 17.10.2016

ترک ذرائع ابلاغ

591209
ترکی  کے اخبارات  سے جھلکیاں -  17.10.2016

*** روزنامہ  صباح  کی  " موصل آپریشن کا آغاز" کے زیر عنوان    خبر کے مطابق  عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اعلان کیا ہے کہ داعش کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے  شکنجے سے عراق کے شہر   موصل  کو چھڑوانے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔عراقی وزیر اعظم نے  ٹی وی  پر فوجی کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا "فتح کا وقت آ گیا ہے اور اب  موصل کو آزاد کرانے کا وقت ہے۔ آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے تاکہ آپ کو داعش کے تشدد اور دہشت گردی سے آزاد کرایا جا سکے"۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ انشاءاللہ ہم لوگ جلد ہی  داعش  سے آپ کی نجات کا جشن منائیں گے تاکہ ہم لوگ ایک بار پھر سے مل جل کر ساتھ رہ سکیں۔

 

***روزنامہ   خبر ترک  نے " عراق کے ساتھ تعلقات  معمول پر لانے کے لیے  ترکی کا وفد عراق کے دورے پر" کے زیر عنوان  اپنی  خبر میں لکھا ہے کہ   حکومت ترکی نے   موصول کے قریب  بعشیقہ   کیمپ   کے بحران کو حل کرنے  اور ترکی کے نکتہ نظر کو پیش کرنے کے لیے  حکومت ِ ترکی اپنا ایک وفد    اس ہفتے عراق روانہ کرے گی۔  حکومتِ ترکی کے وفد میں  وزارتِ خارجہ، مسلح افواج  اور  اینٹلیجنس  کے نمائندوں  پر مشتمل ہوگا۔  وفد عراقی حکام کے ساتھ اپنے مذاکرات میں    موصل فوجی آپریشن اور ترکی کے موصل کے قریب  بعشیقہ  کیمپ  کے موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔  ترکی کے موصل فوجی آپریشن میں شرکت کی خواہش  اور بعیشقہ کیمپ  کے بارے میں ترکی اور عراقی انتظامیہ کی جانب سے دیے جانے والے بیانات  نے دونوں ممالک  کے تعلقات پر  منفی اثرات مرتب کیے تھے۔  متحدہ امریکہ کی جانب سے  موصل  آپریشن  میں کن کن ممالک کو شامل کرنے     کا فیصلہ   عراق کی جانب سے کیے جانے  سے آگاہ  کے اعلان کے بعد    ترکی اور عراق کے درمیان  بحران مزید شدت اختیار کرگیا  تھا  اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے  بیان دیتے ہوئے  کہا  تھا کہ  اگر  موصل  آپریشن  میں ترکی  کو  شامل نہ کیا گیا تو  ترکی کے پاس پلان بی تیار ہے "۔

 

***روزنامہ حریت  نے  دابق  پر قبضے کے بعد باری   باب کی"  کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   فرات ڈھال   کے 54 ویں  روز  ترک مسلح افواج  کی پشت  پناہی حاصل کرنے والی   آزاد      شامی  فوج  نے  دہشت گرد تنظیم     داعش  کے لحاظ سے    اہمیت کے حامل علاقے  دابق   دیہات پر قبضہ کرلیا ہے اور اس دیہات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اخبار کے مطابق          دابق پر قبضے کے دوران     آزاد شامی فوج کو  کچھ حد تک مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے  لیکن بعد میں  اس علاقے کو داعش کے قبضے سے مکمل طور پر  آزاد کروا لیا گیا ۔

 

***روزنامہ   ینی شفق  نے  "  یوریشیا ٹنل پراجیکٹ دنیا کا بہترین پراجیکٹ منتخب" کے زیر عنوان  اپنی خبر میں لکھا  ہے کہ    یوریشیا ٹنل   جو کہ 106 میٹر طویل ہے  متحدہ امریکہ   کی جانب سے اس منصوبے  کو بہترین منصوبہ قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔  اخبار کے مطابق بیس  دسمبر کو    افتتاح کیے جانے والے   اس پراجیکٹ کو متحدہ امریکہ  انجنیئرنگ نیوز ریکارڈ  جریدے  کی جانب سے   گلوبل  پراجیکٹ کے طور پر  منتخب کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔

 

***روزنامہ سٹار  نے " ترکی سے یورپ کو سالانہ 1500 مرسڈیز  منی بسیں  برآمد کی جائیں گی"کی سرخی کے تحت  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ    مرسڈیز کے  اعلیٰ حکام  نے  یورو بس  کو یورپ فروخت کیے جانے سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ آغاز میں 1500 منی بسوں کو برآمد کیا جائے گا  لیکن بعد میں   یہ تعداد 300  تک  پہنچا دی جائے گی۔  مرسڈیز بنز  کے   ایکسپورٹ  بیورو کے ڈرایکٹر   طوفان  آقدینز  نے کہا ہے کہ   ترکی میں   اعلیٰ کوالٹی کی ان بسوں کو یورپ فروخت کرتے ہوئے ہمیں بڑی خوشی ہو رہی ہے۔



متعللقہ خبریں