ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 14.10.2016

ترک ذرائع ابلاغ

589653
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 14.10.2016

***روزنامہ  سٹار نے " داعش کے سات ہزار دہشت    گرد   دہشت پی کے کے  کی نگرانی  میں  راقہ پہنچ گئے"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   شام اور عراق  دہشت گرد  تنظیم  داعش کے خلاف  جدو جہد کو جاری رکھنے کے بہانے سے  دہشت گرد تنظیم پی کے کے  اور پی وائی ڈی  کے دہشت گردوں کو   سنجار اور  کوبانی   کےعلاقے تک پہنچانے  میں مصروف ہے اور  موصل میں شروع ہونے والے فوجی آپریشن  سے قبل اس شہر میں  12 ہزار  داعش کے دہشت  گردوں میں سے  7 ہزار   کو راقہ پہنچا دیا گیا ہے۔  عراقی کی شیعہ   حکومت  جس نے تین سال قبل   موصل  کو ترک کرتے ہوئے   داعش کے حوالے کردیا تھا  شام کی سرحدوں پر  سنجار اور تلعفیر  کے علاقوں سے بھی   اپنے فوجی دستے واپس بلواتے ہوئے  علاقے کو  دہشت گرد تنظیم پی کے کے  حوالے کردیا تھا۔  ان کا مقصد  ترکی کے جنوب میں  دہشت گرد تنظیم پی کے کے  ، کے شیعہ  گروپ کو مضبوط بنانا  تاکہ   موصول  میں سنی  ترکمینوں  اور عربوں  کے توازن کو خراب کیا جاسکے۔ اس پلان  کی راہ میں  ترکی کے موصل جانے والے فوجی دستے تھے جنہوں نے    باشیکا  میں اپنا کیمپ قائم کررکھا تھا ۔

 

***روزنامہ  وطن نے  " اسرائیل کی گیس کے لیے ترکی کی پائپ لائن"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں   لکھا ہے کہ   اسرائیل  کے بحیرہ  روم  کے کھلے سمندر  میں 800 بلین  مربع میٹر  قدرتی گیس  کے ریزرو موجود  ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اسرائیلی گیس کو یورپ منتقل کرنے کے لیے  قبرص  اور مصر جیسے متبادل موجود ہیں  لیکن ان متبادل پر بہت زیادہ اخراجات ہونے کی وجہ  سے   سب سے بہتر  متبادل ترکی کے ذریعے پائپ لائن بچھانا  ہے۔ ترکی کے وزیر توانائی  بیرات آلبائراق  نے اس موضوع سے متعلق  اسرائیل  کے وزیر توانائی    سے استنبول میں ملاقات کی ہے  اور دونوں ممالک کے درمیان  گیس پائپ لائن بچھانے کے معاملے  پر مذاکرات  کا آغاز کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک نے " 15 جولائی   کے شہدا کی یاد میں ریس کا اہتمام " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ووڈا فون استبول میراتھن    اس بار 15 جولائی  کے شہدا کی یاد  میں اہتمام کیا گیا ہے۔ 38 ویں  منعقد ہونے والی اس میراتھن میں 15 کلو میٹر اور دس کلو میٹر کی دو مختلف کیٹگریز کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس میرا تھن  50 غیر ملکی   اتھلیٹس  کے  علاوہ بڑی تعداد میں  ملکی اتھلیٹس  بھی حصہ لیں گے۔  اس وقت تک  24 ہزار اتھلیٹس نے  اپنی ریزرویشن کروالی ہے۔ اس ریس کا آغاز 15 جولائی کے ناکام بغاوت کے مقام   آبنائے استنبول سے کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ ینی شفق  نے " سلطان    بیاضد  کی پورٹریٹ کی انمول پورٹریٹ"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں   لکھا ہے کہ سن 1580 کی تایخ  میں    پیںت کی جان ے والی سلطان  بیاضد  کی پورٹریٹ  کو لندن میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ سوتھی میوزیم  میں  لگائی جانے والی بولی  کا آغاز  ایک لاکھ  50 ہزار سٹرلنگ پونڈ سے ہوگا ۔ عالمِ اسلام  کے فنون  کے زیر  اہتمام منعقد ہونے والی  اس نیلامی میں بڑی تعداد میں دیگر فنی نمونوں کو بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس نیلامی میں سلطنتِ عثمانیہ  کے ابتدائی دور  میں بنے ہوئے چینی کے برتنوں   کو بھی  فروخت کے لیے  رکھا  جا رہا ہے۔  علاوہ ازیں اس نیلامی میں سن 1676 میں   سیلمان اسکوداری کی جانب سے تحریر کردہ  قرآنِ پاک کے ایک نسخے کو بھی   رکھا گیا ہے۔

 

***روزنامہ صباح  نے" امریکی گیت نگار اور ادیب بوب ڈلن کو رواں برس کا  نوبل انعام " کے زیرعنوان  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  امریکی گیت نگار اور ادیب بوب ڈلن کو رواں برس کے نوبل انعام برائے ادب سے نوازا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی گیت نگار کو ادب کا یہ اعلیٰ ترین انعام دیا گیا ہے۔ ڈلن کی گیت نگاری بنیادی طور پر قدیم یونانی گیتوں کا تسلسل ہے۔ ڈینیئس کے مطابق جس طرح سدابہار یونانی گیتوں کو موسیقی کے ساتھ دربار اور دوسری محفلوں میں گایا جاتا تھا، اُسی طرح آج کے دور میں امریکی گیت نگار کے گیت بھی سازوں کے ساتھ گلوکار فضا میں بکھیر رہے ہیں۔ سویڈش اکیڈمی نے 75 سالہ ڈلن کے لیے ادب کے نوبل انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے" گیتوں کی عظیم امریکی روایات میں رہتے ہوئے نئے شاعرانہ اظہاریے متعارف کروائے۔

 



متعللقہ خبریں