اخبارات کی جھلکیاں

12/10/16

587911
اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ اسٹار نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی   کے    ترک فوج   کے بارے میں ناز یبا  زبان کے استعمال  کے جواب میں    صدر رجب طیب ایردوان   نے کہا  کہ  سابق وزیراعظم احمد داود اولو   کے ساتھ عراق میں ترک فوجی تعینات  کرنے کے بارے  میں حکومت عراق   کا فیصلہ  دلائل کی صورت میں موجود ہے۔ آج  ترک فوج  باشیکہ میں متعین ہے  تو عراقی حکومت   اُنہیں وہاں سے نکل جانے کا کہتےہوئے   اُن کے وقار مجروح کرنے پر تُلی ہوئی ہے  مگر  میں  واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ترک فوج اپنے وقار کا  دفاع کرنا خوب جانتی ہے  اور   ہمیں  کسی  کی  نصیحت  کی ضرورت نہیں  ہے ۔

 

 

 

*** روزنامہ ینی شفق     نے  "حلب کےلیے امدادی ٹرک  روانگی  کے منتظر" کے زیر عنوان خبر میں لکھا ہے کہ  صدر ایردوان اور  روسی ہم منصب پوٹین کے درمیان  حلب کےلیے انسانی امداد کی فراہمی پر اتفاق رائے طےہوا ہے جس کےلیے   ایک محفوظ   گزر گاہ کا تعین ضروری ہے۔ ترک ہلال احمر کے  صدر کرم کینیک    نے  اس حوالے سے بتایا ہے کہ   عید الاضحی  کے موقع پر   حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے  انسانی امداد سے لیس  100 ٹرک   شام جانے کے منتظر ہیں ۔

 

***روزنامہ صباح    کا لکھنا ہے کہ   وزارت تعلیم   نے آئندہ سال سے  سے 15 جولائی کے واقعات کو   نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  حکام کا کہنا ہے کہ ان واقعات  کو  12 سالہ تعلیمی نصاب  میں لازمی طور پر شامل کرتےہوئے طلبہ کو  ملک میں جمہوریت کے تحفظ  اور  ترک  عوام کے کردار اور اُن کی قربانیوں  کے بارے میں  بتایا جائے گا۔

 

 

***"سعودی کمپنی     کے ساتھ 18 معاہدوں پر  اتفاق"  کے زیر عنوان خبر میں  روزنامہ حریت لکھتا ہے کہ  سعودی عرب کی  مشہور اور سب سے بڑی آئل کمپنی  ARAMCO نے گزشتہ روز  استنبول میں   18 ترک کمپنیوں سے  تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ۔

 وزیرتوانائی اور قدرتی وسائل  برات البائراک  نے اس موقع   کے حوالے سے کہا کہ  اس مطابقت  کے نتیجے میں  دو طرفہ تعاون کو  مزید فروغ حاصل ہوگا ۔

 

 

 

***روزنامہ خبر ترک   کے مطابق ، عالمی توانائی کنونشن کے تحت  استنبول  میں منعقدہ نمائش   میں  لگے ترک  اسٹالز پر کو ئلے سے  حاصل کردہ    leonardit نامی   مواد سے تیار کردہ  کاسمیٹک مصنوعات     کو خاصی توجہ حاصل رہی ۔اس بارے میں  زائرین کو بتایا گیا ہےکہ  اس مواد سے تیار کردہ شیمپو  ، بال صفا کریمیں ،جلدی ماسک اور  دیگر کریمیں 1 سال کے دوران بازار میں دستیاب ہونگی    جن کی قیمیتیں درآمد شدہ مصنوعات کے مقابلے میں  بھی کافی کم ہونگی ۔

 



متعللقہ خبریں