اخبارات کی جھلکیاں

01/09/16

563237
اخبارات کی جھلکیاں

سامعین : روزنامہ حریت نے" افقان اعلی کا  اچانک استعفی" کے  زیر عنوان خبر میں  لکھا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم  بن علی یلدرم  کے درمیان ملاقات کے بعد کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کیا گیا  جس کی روسے  وزیر داخلہ افقان اعلی     سے وزارت داخلہ کا قلمدان  لے کر وزیر محنت سلیمان سوئیلو کو  سونپ دیا گیا  جن کی جگہ اب  نائب وزیر اعظم مہمت موذن اولو  کو وزیر محنت مقرر کیا گیا ہے۔

روزنامہ اسٹار نے  خبر دی ہےکہ    ترکی      نے   عید الاضحی سے قبل   شامی شہر حلب میں  جنگ بندی کےلیے کوششیں تیز کر دی ہیں جبکہ صدر رجب طیب ایردوان    چین میں  ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس  کے دوران  امریکی اور روسی صدور سے اس سلسلے میں بات چیت کریں گے۔

روزنامہ خبر ترک     کےمطابق ، چین میں  4 تا 5 ستمبر کو منعقد ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران صدر ایردوان  جرمن چانسلر مرکل، فرانسیسی صدر اولاند اور اطالوی وزیر اعظم  ماتیو رنزی سے ہمہ وقت  ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ  یورپ۔ترکی تعلقات  ، پناہ گزینوں کے  مسئلے  اور بلا ویزہ سیاحت  کے موضوعات پر تفصیلی بات چیت ہوگی ۔

روزنامہ  وطن  نے"  روس سے  انطالیہ  کےلیے  ہفتے میں 63 پروازیں  "کے زیر عنوان خبر میں لکھا ہے کہ  ترک شہری ہوا بازی     نے    روس   سے ہفتے میں 63 بار  انطالیہ کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی ہے ۔روسی ہوا بازی کی ایجنسی  ROSAVİATSİYA نے    اس بات کا   بھی اعلان کیا ہے  کہ انطالیہ کے پہلی چارٹر پرواز 3 ستمبر  کو انطالیہ پہنچے گی ۔

 

 روزنامہ صباح   نے  وینس فلمی میلے   کا ذکر کرتےہوئے خبر دی ہےکہ  وینس میں دنیا کے قدیم ترین فلمی میلوں میں شمار وینس فلم فیسٹیول کا آگاز دامیان  شازیل  کی زیر ہدایت  میوزکل ،کامیڈی  فلم لا لا لینڈ سے ہوا۔اس میلے میں    ترک ہدایت کار   ریحہ اردم   کی فلم "بڑی دنیا"  کی نمائش بھی کی جائے گی ۔



متعللقہ خبریں