اخبارات کی جھلکیاں

24/08/16

558085
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ ینی شفق  نے  صدر پوٹین   کی ترکی آمد  کے زیر عنوان  خبر میں  لکھا گیا ہے کہ  روسی صدر ویلا دیمیر پوٹین  31 اگست کو   ترکی اور روس   کے درمیان  ایک  پریکٹس میچ کو دیکھنےکےلیے  انطالیہ آئیں گے۔ صدر پوٹین یہ میچ  صدر ایردوان کے ساتھ  دیکھیں گے  واضح رہے کہ   صدر پوٹین   وہ  پہلے لیڈر تھے جنہوں نے  15 جولائی کے واقعات  کی مذمت کی تھی  جس کے بعد روس- ترک تعلقات کی بحالی    کے  لیے صدر  ایردوان نے   روس کا دورہ کیا تھا۔

 روزنامہ صباح  نے  خبر دی ہے کہ    امریکی نائب صدر  جو بائڈن کے دورہ ترکی سے قبل  ترکی میں متعین  دو سابق امریکی سفیروں کا کہنا ہے  کہ اس میں  کسی شک و شبے کی گنجائش نہیں ہے کہ    15 جولائی کے واقعات کے پس پردہ گولن  تحریک   ملوث ہے۔ ہم نے اپنے   دور  فرائض کے دوران اس بات کا برملا اظہارکیا تھا کہ  گولن تحریک  ایک خفیہ تنظیم ہے  لہذا ہمارے خیال میں  اس ساری کاروائی کے پیچھے گولن تحریک کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

 روزنامہ اسٹار   نے   ترک   تعمیراتی کمپنی نے  ورلڈ کپ کے سلسلے میں  ایک  اہم منصوبہ حاصل کیا کے زیر عنوان خبر میں لکھا ہے کہ قطر   سن 2022 میں  عالمی فٹ بال کپ کی  میزبانی کرے گا جس کی تیاری کے سلسلے میں   ایک ترک کمپنی  tekfenنے   موٹر وے کا منصوبہ 2٫1 بلین ڈالر کے عوض حاصل کیا ہے  جس پر دونوں ملکوں کے وزرا نے  ایک تقریب کے دوران دستخط کیے ۔ بتایا گیا ہےکہ اس منصوبے کے تحت  متعلقہ کمپنی  مجموعی طور پر  34 کلو میٹر طویل  ایک موٹر وے تعمیر کرے گی    جس کا نام alkhor expressway تجویز کیا گیا ہے  جسے  3 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

 روزنامہ خبر ترک    کے مطابق ، دنیا کی  تیسری بڑی سماجی  تنظیم جونیئر چیمبر انٹرنیشنل    نے  ٹین آوٹ اسٹینڈنگ   ینگ پرسنز آف دی ورلڈ  2015 نامی  مقابلے کا انعقادکیا  جس میں ترکی سے شرکت کرنے  والے  جانان داع دیورین  اور مہمت بائے قارا نے اول پوزیشن حاصل کی ۔ داع دیورین نے  دل، اور پھیپھڑوں  کی  حرکت  سے برقی توانائی پیدا کرتےہوئے اسے ذخیرہ  کرنے  کا نظام متعارف کروایا ۔

 روزنامہ حریت   نے  21 ویں صدی کی بہترین 100 فلموں میں شامل کے زیر عنوان خبر میں لکھا ہے کہ  برطانوی  نشریاتی ادارے بی بی سی  نے 36 ممالک     کے 177 فلمی نقادوں کی طرف سے ایک سو فلموں    کا انتخاب کیا گیا ہے۔  ان فلموں میں ترک ہدیات کار   نوری بیلگے  جیلان  کی فلم"   کسی زمانے  میں اناطولیہ " کو  بھی  شامل کیا گیا ہے  ۔یہ فلم  اس فہرست میں 54 ویں نمبر  پر ہے ۔

 



متعللقہ خبریں