ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.08.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.08.16

552957
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.08.16

***روزنامہ ینی شفق "14 سالوں میں سرمایہ کاریوں میں 10 گنا اضافہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کا 14 سالہ دورِ اقتدار ملکی اقتصادیات کا سنہرا دور ہے۔ ملک کے اندر اور باہر سے تیار کی جانے والی تمام بُری چالوں  اور دہشت گردی کے حملوں کے باوجود افراط زر اور برآمدات کے اعداد و شمار ترکی کے حق    میں رہے ہیں۔ اعتماد اور استحکام کی علامت شمار ہونے والے براہ راست غیر ملکی سرمائے کے اعداد و شمار  بھی 14 سال میں 10 گنا اضافے کے ساتھ 148.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ترکی  نے  17 نئے منصوبوں کے ساتھ سرمائے کا دوسرا بلند ترین حجم حاصل کیا۔ تین بڑے پیمانے کی نج کاریاں کی گئیں۔4.3  بلین ڈالر مالیت کے کیمر کھوئے اور ینی کھوئے تھرمل پاور پلانٹ، 1.1  بلین ڈالر مالیت کے یاتان تھرمل پاور پلانٹ اور 350 ملین ڈالر کے چاتال  عازی تھرمل پاور پلانٹ پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنے۔

 

*** روزنامہ صباح " 34 ممالک میں FETO کے بینک اکاونٹ منجمد" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی نے FETO  کے اراکین کے مالیاتی  وسائل کے خلاف بھی گلوبل سطح پر آپریشن کے لئے کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔ پہلے مرحلے پر OECD    کے تحت فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس آن منی لانڈرنگ FATF  کے دائرہ کار میں 34 ممالک کو FETO   کے مقاصد سے آگاہ کر کے اس کے اراکین کے مالی اثاثوں  اور کرنسی کے بہاو کو منجمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکہ، جرمنی اور چین کے ساتھ ساتھ یورپی کمیشن اور خلیجی تعاون تنظیم کی رکن FATFسے سرکاری سطح پر کی جانے والی اس طلب  کو "منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے ساتھ مالی تعاون" کے موقف پراستوار کیا گیا ہے ۔ترکی کا ہدف ، FATF کے رکن ممالک کی مالیاتی انٹیلی جنس  یونٹوں کے ساتھ مل کر کاروائی  کر کے  FETO کے تقریباً 150 بلین ڈالر کے مالیاتی حجم  کومکمل طور پر ختم کرنا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " ترکی کے تعاون پر امریکہ کی طرف سے اظہار تشکر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکہ کے وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے شام کی تحصیل منبج  سے داعش  کو ختم  کرنے کے لئے جاری آپریشن میں شامل فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے اور آپریشنوں کے ساتھ تعاون کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کارٹر نے کہا ہے کہ "منبج میں ہمیں جو کامیابی حاصل ہوئی ہے وہ  راکا میں بڑھتی ہوئی  آئسولیشن   کو بھی مضبوط بنانے میں مدد دے گی اور شام میں ہمارے اس کے بعد کے مقصد یعنی راکا پر  داعش کے کنٹرول کو ختم کرنے میں بھی ہماری مدد کرے گی۔ علاوہ ازیں اس وسیلے سے  آپریشن کے ساتھ تعاون کرنے پر، میں  ترکی کی حکومت کا بھی  شکریہ ادا کرتا ہوں"۔

 

*** روزنامہ اسٹار"پاکستانی سینما میں ایک ترک لڑکی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ پاکستان میں  ہدایتکار جمال شاہ کی فلم Revenge Of The Worthless نامی فلم میں ترک لڑکے ایمل قاراکوسے نے پلوشہ کا کردار ادا کیا ہے ۔ فلم 22 جولائی کو نمائش  کی گئی اور فلم کے شوق میں تن تنہا پاکستان جانے والی ایمل قاراکوسے نے اپنی کارکردگی سے پاکستانی عوام کی پسندیدگی  حاصل کی ہے۔ کھاراکوسے نے افغانستان کی سرحد کے قریب واقع پاکستانی علاقے سوات میں،  جہاں  تاحال دہشت گردی کا خطرہ  موجود ہے، تقریباً تین ہفتے قیام کیا۔

*** روزنامہ حریت "بودرم سب سے حسین"کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جرمنی کی سیاحتی  انٹر نیٹ سائٹ ٹریول بُک نے بحر روم کے ساحلی ممالک میں قابل دید بندرگاہوں کی فہرست تیار کی ہے۔ اس فہرست کے مطابق بودرم کی بندرگاہ کو بحر روم کے خوبصورت ترین 8 بندرگاہوں میں دکھایا گیا ہے۔ تجزئیے میں کہا گیا ہے کہ "اس سفید شہر میں دنیا کے سات عجوبوں میں سے ہیلی کارناسس کا مزار بھی دیکھا جا سکتا ہے"۔



متعللقہ خبریں