ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.08.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.08.16

543258
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.08.16

*** روزنامہ ینی شفق "امریکہ یا تو گلین کو یا پھر 79 ملین افراد کو چُنے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ امریکہ کو ترکی کے ساتھ دوستی اور اتحاد کی وجہ سے فتح اللہ دہشت گرد تنظیم FETO کے لیڈر فتح اللہ گلین کو ترکی کے حوالے کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب امریکہ ایک ایسے موڑ پر ہے کہ جہاں اسے فتح اللہ گلین کے امریکہ میں قیام کے حق میں یا پھر 79 ملین ترک عوام کا ساتھ دینے کے حق میں  فیصلہ کرنا ہے۔

 

***روزنامہ حریت "امریکی کمانڈر کے لئے FETO فائل" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ کو انقرہ کے سرکاری دورے کے دوران فتح اللہ گلین سے متعلق تفصیلی معلومات اور اس کی ترکی کو واپسی کے مطالبے پر مبنی فائل پیش کی گئی ہے۔ ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے جنرل ڈنفورڈ  کو      ،اس فائل کے حوالے سے  ترک افواج اور دیگر  حساس اداروں میں  FETO کی خفیہ گروپ بندی سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ جنرل آقار نے ترکی کی طرف سے گلین کی  باضابطہ  طلبی سے متعلق تحریر اور دستاویزات  بھی ڈنفورڈ کو پیش کیں اور بذات خود گلین کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

 

***روزنامہ خبر ترک " اور ثبوت کیا ہو گا، ثبوت میں خود ہوں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ  نے جنرل حلوصی آقار کے ہمراہ ترکی کی قومی اسمبلی کے ان حصوں کا دورہ کیا کہ جن پر15 جولائی کو  بمباری کی گئی تھی۔ جنرل ڈنفورڈ نے  ان مناظر پر نہایت افسوس کا اظہار کیا اور ترک عوام اور فوج کے ساتھ ہمدردی کے جذبات کا اظہار کیا۔ ترک وفد کی طرف سے فتح اللہ دہشت گرد تنظیم FETO کے لیڈر فتح اللہ گلین کی واپسی کے مطالبے کو ایجنڈے پر لائے جانے کے جواب میں جنرل ڈنفورڈ نے کہا کہ امریکہ میں قانونی نظام کے تحت مطالبات اور شواہد  کو پیش نظر رکھتے ہوئے گلین کی واپسی کے موضوع کا جائزہ لیا جائے گا۔ جنرل ڈنفورڈ کے ان الفاظ کے جواب میں جنرل حلوصی آقار نے کہا کہ مزید کیسے ثبوت چاہتے ہیں آپ ،سب سے بڑا ثبوت میں خود ہوں۔

 

*** روزنامہ صباح " THY نے  جانثاروں کو اَمر کر دیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش ائیر لائنز THY  نے استنبول اتاترک ائیر پورٹ میں بیرون ملک پروازوں کے ٹرمینل کے CIP  ہال کے نام کو تبدیل کر کے  "15 جولائی جانثاروں کا ہال " رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں THY نے، FETO  کے دہشتگردوں کے حملے کے خلاف  باسفورس  پُل پر احتجاج کے دوران اپنے بیٹے عبداللہ طیب کے ساتھ جان سے ہاتھ دھونے والے معروف ایڈورٹائزر ایراول اولچوک  کے نام کو اپنا انٹر نیٹ کوڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن "روس کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے سے طلب کے دروازے بھی کھل گئے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول معدنیات و دھات  کی برآمدی یونین اور بلڈنگ میٹیریل  کے سربراہ سردار عرفالی لار نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات کے معمول پر آنے سے ملکی تجارت اور خاص طور پر  بلڈنگ میٹیریل سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے سال 2015 میں 7.2  بلین ڈالر اور 2014 میں 12.5 بلین ڈالر مالیت کے بلڈنگ  میٹیریل کو درآمد کیا روس کی درآمدات میں جو مصنوعات سر فہرست ہیں ان میں بھی  اسٹیل، ایلمونئیم اور بلڈنگ میٹیریل شامل ہیں کہ جن کی برآمد میں ترکی سر فہرست ہے۔ سردار عرفالی لار نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات کے معمول پر آنے کے بعد ہم ، روس کی بلڈنگ میٹیریل کی  درآمد میں زیادہ بڑا حصہ حاصل کرنے کے طالب ہیں۔



متعللقہ خبریں