اخبارات کی جھلکیاں

13/07/16

528305
اخبارات کی جھلکیاں

سامعین:  ترکی کے بعض اہم اخبارات میں   ملکی و غیر ملکی حالات حاضرہ سے متعلق خبروں کے خلاصے کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 روزنامہ ینی شفق  نے  "دنیا سکڑ رہی ہے  مگر ترکی   ترقی کر رہا ہے" کے زیر عنوان  خبر میں لکھا ہے کہ   ترک سینٹرل بینک  کے گورنر  مراد چیتین قایا نے  بینک کی کارکردگی پر مبنی ایک رپورٹ  بینک یونین کو پیش کی ہے جس میں    ترکی کی  اقتصادی صورت حال کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔ چیتین قایا نے اپنی رپورٹ میں بتایا  کہ عالمی کساد بازاری کے بر عکس   ترکی کی قومی آمدنی میں  اضافہ  مستحکم معاشی  کارکردگی      کا مرہون منت ہے  جس کی وجہ سے   زمانہ قریب میں  ملک میں بے روزگاری کی شرح میں بھی قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔  ترکی  کا شمار ترقی پذیر ممالک میں   معاشی ترقی کے حوالے سے نمایاں ہے  اور امید ہے کہ    اگر  یہ صورت حال برقرار رہی  تو  ترکی کی  معاشی استعداد مزید بڑھ سکتی ہے ۔

روزنامہ خبر ترک نے  "ایرانی گیس میں 12 فیصد کمی کا اعلان  "کے زیر عنوان خبر میں بتایا  ہے کہ   حکومت  کی طرف سے ہمسایہ ممالک  کے ساتھ بہتر تعلقات کے فروغ کا ثمر  حاصل ہو رہا ہے جس کی تازہ مثال ایرانی گیس  ہے جس میں  12 فیصد کی رعائیت  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امید ہے کہ کمی کے اس معاہدے  پر جلد ہی عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔یاد رہے کہ ترکی سالانہ ایران سے 10 بلین مربع میٹر  گیس حاصل کرتا ہے۔

روزنامہ وطن نے  خبر دی ہے کہ   ترکی   کا مقامی طورپر تیار کردہ  تربیتی طیارہ ہر کش  نے یورپی ہوا بازی  اور خلائی  ایجنسی سے  سند حاصل کرلی ہے   جو کہ ترک تاریخ کا پہلا واقعہ ہے۔

روزنامہ حریت نے"  سعودی شہزادوں    کی  شاہانہ سیر "کے زیر عنوان  خبر میں لکھا ہے کہ   1 ملین یورو کے ہفتہ وار کرائے کی حامل  پر تعیش کشتی جس کا نام solandgeہے نے  موعلا کے سیاحتی قصبے بودروم میں لنگر ڈالا ہوا ہے   بتایا گیا ہے کہ   کشتی  پر موجود سعودی شہزادوں نے  چار دنوں سے  رقص و سرود کی محافل    منعقد کر رکھی ہیں  جن کی حفاظت   پر متعدد سعودی محافظ بھی مامور ہیں۔

 روزنامہ اسٹار    کا لکھنا ہے کہ   ریٹائر منٹ کے بعد  ضلع آئیدین کے قصبے   دیدیم میں رہائش اختیار کرنے والی  برطانوی شہری  کیرالڈین  این میکاوان  اپنی   کولہے کی ہڈی      میں نقص پیدا ہونے کی وجہ سے معذور ہو گئء ہیں  جنہیں   ازمیر کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔  میکا وان کا کہنا ہے کہ  وہ ترک معالجین  پر اعتماد  کرتی ہیں اور انہی سے علاج کروانا چاہتی ہیں۔ ترک ڈاکٹروں کے   علاج    اور  اپنی خود اعتمادی کے نتیجے میں    این میکا وان اب  با آسانی   اور بغیر کسی سہارے کے  چل سکتی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں