ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 23.06.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 23.06.16

516623
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 23.06.16

***روزنامہ صباح "دو رُخا یورپ، ترکی  پر تنقید  فرانس  کے لئے خاموشی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں  اختیار کردہ ہر حفاظتی  تدبیر پر  واویلا مچانے والے مغرب  نے موضوع فرانس ہونے پر چُپ سادھ لی ہے۔ پیرس میں لیبر یونینوں کی طرف سے متوقع وسیع پیمانے کی احتجاجی مارچ کو پہلے حکومت نے ممنوع قرار دے دیا اور بعد ازاں محدود کر دیا۔ احتجاجی مظاہروں اور مارچوں کے قانون  کو محدود کرنے والے اس واقعے کی طرف سے  مغرب نے، میڈیا نے اور فرانسیسی پولیس نے   اسی طرح نگاہیں پھیر لیں ہیں کہ جیسے اس سے قبل تشدد  کرنے کے واقعات کی طرف سے پھیر لی تھیں۔ فرانسیسی حکومت  کی طرف سے احتجاجی مظاہروں کو ممنوع قرار دئیے جانے کی خبر کو برطانیہ  کے خبر رساں ادارے بی بی سی نے اپنے پہلے صفحے پر جگہ نہیں دی۔ روزنامہ گارڈئین نے  بھی اپنے انٹر نیٹ صفحے پر موضوع کا مختصر شکل میں ذکر کیا ہے۔ امریکی  سی این این نے بھی پیرس سے متعلق سیاحتی خبروں کو شائع کرنا جاری رکھا۔ بیلجئیم کے ڈیرنئیر ہیور نے بھی اس خبر کو پہلے صفحے پر شائع کرنا مناسب نہیں سمجھا۔

 

***روزنامہ اسٹار"PYD  کا ڈرامہ فلاپ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  امریکہ، روس اور بعض نیٹو ممالک سے فوجی تعاون حاصل کرنے والی دہشت گرد تنظیم PKK  اور اس کی شامی شاخ PYD  کو 'راکا' اور 'منبج' کے آپریشنوں میں  ناکامی ہونا شروع ہو گئی ہے ۔یہ آپریشن   اس سے قبل دہشت گرد تنظیم کے لئے اسے ایک قانونی حیثیت دینے کے مرحلے کی طرف پلٹ گیا تھا لیکن اب  PYD کا منصوبہ  فوجی اور جمہوری شرمندگی  پر منتج ہو کر حل کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ شمالی شام میں   PYD  کی صفوں سے لڑنے والے کردوں  تنظیم کے  مظالم اور تشدد  کے خلاف حرکت میں آگئے ہیں۔  دہشت گرد تنظیم کے اصلی چہرے کو دیکھنے کے بعد کردوں نے گروپوں کی شکل میں شمالی عراق  میں بارزانی انتظامیہ کی پناہ میں جانا یا دیگر علاقوں کی طرف فرار ہونا شروع کر دیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک "غزہ کے لئے ترکی کے منصوبے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان 26 جون کو متوقع حالات کو معمول پر لانے کے مذاکرات کے بعد غزہ کی بجلی، پانی  اور نفراسٹرکچر کی   ضروریات کو پورا کرنے والے اہم منصوبوں کے آغاز کا موضوع ایجنڈے پر ہے۔ ترکی، غزہ میں زیادہ تر مساجد کی تعمیر  ومرمت پر مشتمل 11 منصوبوں  کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے  بین الاقوامی پانیوں میں غزہ کے لئے امدادی بحری جہاز بلیو مارمرا پر حملہ کر کے 9 ایکٹیوسٹوں کو شہید کر دیا تھا ، بعد ازاں اس پر معذرت کر کے ہرجانے کی ادائیگی کو بھی قبول کر لیا تھا۔ علاوہ ازیں ترکی کی طرف سے اسرائیل کے لئے غزہ پر لگائی گئی پابندیوں میں کمی کرنے کی شرط بھی رکھی گئی تھی۔

 

***روزنامہ ینی شفق "ترک سیٹ انٹر نیٹ  سیٹلائٹ سے منسلک ہو گیا ہے" کی سرخی  کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترک سیٹ ، گذشتہ سال خلاء میں بھیجے گئے ترک سیٹ 4B  سے ترک سیٹ نیٹ  کے مارکہ کے ساتھ خدمات کا آغاز کر رہا ہے۔ اس طرح زمینی انفراسٹرکچر یعنی معدنی کانوں ، تعمیراتی جگہوں پر سستی لیکن تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔ 'ترک سیٹ نیٹ' کے مارکہ کے ساتھ سیٹلائٹ پر سے تیز رفتار اور سستا انٹر نیٹ تک رسائی کا امکان فراہم کیا جائے گا اور چھوٹے آلات سے بھی براہ راست نشریات دی جا سکیں گی۔

 

***روزنامہ وطن "عید کے لئے  سستی خریداری شروع ہو رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول  کے CNR EXPO  یشیل کھوئے میں 'عید کی خریداری کے دن' کے نام سے سستی خریداری کا  آغاز ہو گیا ہے ۔یہ سہولت  16 جولائی  تک جاری رہے گی اور افطاری کے بعد بھی خریداری کی جا سکے گی۔ اس میلے کا آغاز صارف کے اپنے تمام ضروریات کو ایک ہی جگہ سے پورا کر سکنے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔ یہاں لباس سے کاسمیٹکس تک، تحفے کی اشیاء سے مٹھائیوں تک عقل میں آنے والی ہر ضرورت کے لئے معیاری اشیاء کو فروخت کیا جائے گا۔ میلے میں 200 سے زائد فرمیں شریک ہیں   اور 1 ملین سے زائد زائرین  کے میلے میں آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں