ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔06۔17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔06۔17

512928
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔06۔17

 روزنامہ ینی شفق نے " نو اقدامات کیساتھ تعلقات کو معمول پر لایا جائے گا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی  کرنے والے روسی طیارے کو مار گرانے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی لیکن اب باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے یکے بعد دیگرے اقدامات  اٹھانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ ترکی روس کیساتھ تعلقات کو بحران سے پہلے کی سطح پر لانے کی غرض سے بعض اقدامات اٹھاتے ہوئے منازل طے کرنے کا ہدف رکھتا ہے ۔ وہ کسی ثالثی ملک کی خدمات نہیں چاہتا ۔وہ دو طرفہ مذاکرات کیساتھ اس عمل کو سرعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ ترکی  دونوں ممالک کے عوام کے درمیان پہلے جیسے روابط  قائم کرنے کے  لیے میڈیااور سول سوسائیٹیزکی خدمات حاصل کرئے گا ۔  چھ ماہ کے عمل کی پہلی دھائی میں ترکی روس میں ہونے والی ہر طرح کی سرگرمیوں میں اعلیٰ سطحی وفود کیساتھ شرکت کرئے گا  اور یکم ستمبر تک اقتصادی ،سیاسی ،ثقافتی اور سماجی شعبوں میں تعلقات کو پہنچنے والے نقصان  کا اندازہ لگائے گا ۔

روزنامہ  وطن  نے " ترک کمپنیوں کی یونان کی بندرگاہوں میں دلچسپی" جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ  2018 تک نجکاری کے پروگرام کو عملی جامہ پہننانے کے خواہشمند یونان کی بندرگاہوں ،ریلوے لائنوں ،توانائی  اور سیاحت جیسے متعدد شعبوں  کی نجکاری کے پروگراموں میں ترکی کی کمپنیاں بھی دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں ۔ یونان کے ایسٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے سربراہ سٹرگیوس نے کہا ہے کہ ابتک کئی ترک کمپنیوں  کے حکام نے ان کیساتھ ملاقات کی ہے  ۔نجکاری کے پروگراموں میں ترک کمپنیوں کی دلچسپی  بڑھتی جا رہی ہے ۔

روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ ترکی میں ہر سال ہونے والی استنبول شاپنگ فیسٹ  کو امسال عیدالاضحیٰ  کیساتھ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ استنبول کے مکین دوھری عید منائیں گے ۔ استنبول شاپنگ فیسٹ کے حیرت انگیر سیل آیام  کا آغاز  دو جولائی ہفتے کے روز مال آف  استنبول  میں   ہو رہا ہے ۔  استنبول شاپنگ فیسٹ میں شرکت کی غرض سے آنے والے  زائرین دنیا کے مشہور برانڈز کی خرید کیساتھ ساتھ لذیذ ترین ترک کھانوں سے لطف اندوز ہونگے اور تہذیبوں کی ایک عظیم الشان  ثقافت کو یکجا دیکھیں گے ۔

روزنامہ حریت لکھتا ہے کہ برطانیہ میں ریفرنڈم سے ایک  ہفتہ قبل یورپی یونین کی حامی پارلیمانی نمائندہ  جو کوکس کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ برطانوی شہر لیڈز میں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن پارلیمنٹ جوکوکس پر حملہ آور  نے خنجر سے وار  کیا ۔ انتہا پسند حملہ آور نے"  پہلے برطانیہ " کا نعرہ لگاتے ہوئے حملہ کیا  ۔ یہ  حملہ اسوقت  ہوا جب وہ برطانیہ کو یورپی یونین میں شامل کرنے کی دعوتی مہم میں شریک تھیں اور مختلف سیاسی ملاقاتوں کے بعد اپنے گھر واپس روانہ ہورہی تھیں کہ حملے سے وہ شدید زخمی ہوگئیں ۔ انھیں اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

روزنامہ صباح نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی نیک نیت مشہورو معروف ایلچی شخصیات کے کارواں  میں   اوسکار انعام یافتہ  این ہیتھ عوے  بھی شامل ہو گئی ہیں ۔نیکول کڈمین اور ایمہ واٹسن کے بعد ہیتھ عوے کو بھی نیک نیت ایلچی منتخب کر لیا گیا ہے ۔    وہ نسلی  عدم مساوات کے خاتمے  اور معاشرے میں  خواتین  کے مقام کو  طاقتور بنانے کے لیے سر گرم عمل ہونگی ۔



متعللقہ خبریں