اخبارات کی جھلکیاں

15/06/16

511244
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ حریت  نے"   فیروزہ کارڈ غیر ملکیوں  کی قابلیتوں کے بل بوتے پر ملے گا " کے زیر عنوان  خبر میں لکھا ہے کہ  فیروزہ  کارڈ   کا اجرا٫ ترکی میں  کام کرنے والے غیر ملکیوں  کی تعلیمی  و پیشہ وارانہ قابلیتوں کے بل بوتے پر ہوگا ۔ اس کے علاوہ جو غیر ملکی ترکی میں سرمایہ کاری   کرنے کی  خواہش رکھیں  گے  وہ بھی اس کارڈ کی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

روزنامہ ینی شفق  نے    عالمی بینک   کی طرف سے" ترکی کے منصوبوں  کی  تعریف"   کی سرخی کے زیر عنوان خبر میں لکھا ہے  کہ  عالمی بینک  نے     44٫7 بلین ڈالر مالیت کے  سات منصوبوں  کے  آغاز پر مالیاتی  اعانت فراہم کرنے کے معاہدے کو مکمل کرلیا ہے ۔بینک نے   استنبول کے تیسرے ہوائی اڈے  کی تعمیر کےلیے  35٫6 بلین ڈالر،ازمیر  ۔استنبول  ہائی وے کےلیے 6٫4 بلین ڈالر  فراہم کیے ہیں  جس کا 40 فیصد   ترکی نے  ادا بھی کر دیا ہے جس سے اُس کے مالی استحکام   کا اندازہ ہونا آسان ہو گیا ہے۔

روزنامہ وطن  نے  برطانوی اخبار  دی فنانشل ٹائمز  کے حوالے سے خبری دی ہےکہ  ترک کمپنیاں   واجب الادا قرضوں کی ادائیگی کے سلسلے میں  دیگر  ممالک کی بنسبت   پابندی کو اہمیت دیتی ہیں ۔

 روزنامہ خبر ترک  کےمطابق ، ایران کے  ایوان تجارت  و صنعت و زراعت   کے صدر محسن  جلالپور  نے  کہا ہے کہ   ان کا ادارہ استنبول کے ایوان  صنعت کے ساتھ ایران میں  140 شعبوں پر  مشتمل ایک   صنعتی علاقے کا قیام عمل میں لائے گا۔جلال پور نے  اس بات کا اظہار ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتےہوئے   کیا  اور بتایا کہ  پہلے مرحلے  میں  اس منصوبے پر دس بلین ڈالر خرچ کیے جائیں گے جس کے نتیجے میں     ایران  سے 85 فیصد اور   ترکی سے 15 فیصد افرادی قوت حاصل کی جائے گی ۔

روزنامہ صباح  کا لکھنا ہے کہ   استنبو ل ٹیکنکل یونیورسٹی   کے شعبہ مکینکل انجینئرنگ  کے طلبہ   کی طرف سے  ایک مقابلے  کا اہتمام کیا گیا ہے  جس میں  فارمولا تھری    گاڑی  کو متعارف کروایا گیا ۔ تقریب سے خطاب کے دوران  طلبہ   نے  بتایا کہ  نئی گاڑیاں پرانی کے مقابلے میں  40 کلو گرام زیادہ  ہلکی ہونگی  جن کی  طاقت  78 ہارس پاور ہوگی اور جو ایک سو کلومیٹر کی رفتار  3٫5  سیکنڈ  میں  طے کرسکنے کی  اہل ہونگی ۔

 

 



متعللقہ خبریں