ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.06.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.06.16

510592
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.06.16

***روزنامہ اسٹار "دہشت گردی کے خلاف روزگار کا نشتر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ملک کے مشرق اور جنوب مشرق میں جن شہروں کو  دہشت گرد تنظیم PKK  نے نقصان پہنچایا ہے ان کے زخموں پر مرہم رکھا جا رہا ہے۔ دہشت گردی کے ٹھکانوں سے پاک کرنے کے بعد  دیار بکر میں  ٹیکسٹائل منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جو  10 ہزار سے زائد افراد کو روزگار فراہم کرے گا۔ منصوبہ 2017 میں مکمل ہو گا۔ اس دیو ہیکل منصوبے کے لئے جگہ کو مخصوص کر دیا گیا ہے اور  منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش مند فرمیں ابھی سے فعال ہو گئی ہیں۔ دیار بکر  کے علاقے سُر میں "اجتماعی فائدے  کے لئے شروع کردہ پروگرام" کے ساتھ دہشتگردی سے متاثرہ 3 ہزار افراد ماہِ مارچ میں کام کا آغاز کریں گے اور اس کے بعد مزید  2 ہزار 850  افراد کو روزگار کی فراہمی کے لئے کاروائیوں کا آغاز کیا گیا۔ جنوب مشرقی اناطولیہ پروجیکٹ کے ذیل میں تعمیر کیا  جانے والا سِلوان بیراج  بھی علاقے کی اقتصادیات میں اہم کردار ادا کرے گا۔ بیراج سے 2.5 ملین مربع میٹر زرعی اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "نیٹو کی طرف سے دفاعی کاروائی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جین سٹالٹن برگ  نے نیٹو وارشووا  سربراہی اجلاس  کے 8 سے 9 جولائی کو منعقد ہونے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس ہمارے لئے ایک سنگ میل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو اتحادی ممالک کے تحفظ کے لئے اور علاقے میں قیامِ  استحکام کے لئے  مضبوط قدم اٹھا رہی ہے۔ سٹالٹن برگ نے اتحادیوں کی حیثیت سے بھی  ہر طرف سے آنے والے خطرات کے خلاف  مزاحمت  اور دفاع  کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

***روزنامہ وطن "اوزون کے تحفظ پر اقوام متحدہ کی طرف سے ترکی کے لئے اعزازی ایوارڈ"  کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ مونٹرئیل پروٹوکول  کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے والے ممالک میں شامل ترکی کو اقوام متحدہ ماحولیاتی پروگرام UNEP  کی طرف سے "یورپ اور وسطی ایشیاء علاقائی اوزون نیٹ اوزون کی تہہ  کے تحفظ کے اعزازی میڈل "سے نوازا گیا ہے۔ وزارتِ شہری منصوبہ بندی اور ماحولیات  کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے، 1991 میں اوزون کی تہہ کو پتلا کرنے والے مادوں سے متعلق مونٹرئیل پروٹوکول  کا حامی ہونے کا  اعلان کیا تھا ۔اوزون کی تہہ کو پتلا کرنے والے جن مادوں کی پیداوار ممنوع ہے ان کی درآمد کے بارے میں سخت کوٹا تدابیر کا اطلاق کیا اور سال 2009 میں  OTİM کی 4 ہزار 800 ٹن   درآمد کو کم کر کے سال 2016 تک 400 ٹن کر دیا ہے۔

 

***روزنامہ حریت "TAV  کے لئے سرمایہ کاروں کے باہمی تعلقات کا ایوارڈ "کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ TAV ائیر پورٹس  کو، ایکسٹرنل سرویز یورپی سرمایہ کاروں کے مابین تعلقات  کے سروے میں سرمایہ کاروں کے مابین تعلقات کے شعبے میں ایک دفعہ پھر ترکی  کی بہترین کمپنی منتخب کیا گیا ہے۔ TAV ائیرپورٹس  ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ ثانی شن ار  بہترین  CEO  ، فنانس کی نائب سربراہ  برجو گیریش بہترین سیکنڈ CEO اور سرمایہ کاروں  کے تعلقات کی ڈائریکٹر نورسیل الگن  بہترین سرمایہ کار ریلیشن کی ماہر منتخب ہوئی ہیں۔

 

***روزنامہ صباح "بحر اسود میں عرب سیاحوں کی برکت" کی سرخی کے ساتھ لکھتا  ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، کویت، مصر، قطر اور اردن کے شہری  جوق در جوق ترکی کے مشرقی بحر اسود کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ سیاح ترابزون سمیت ریزے، آرتوین، اوردو اور گریسون  کے شہری مراکز اور چراگاہوں کی سیر کر رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق عرب سیاحوں کے ان علاقوں کو ترجیح  دینے کی وجہ یہاں کا ٹھنڈا اور بارانی موسم ہے۔



متعللقہ خبریں