ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.06.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.06.16

505845
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.06.16

***روزنامہ صباح  " صدر ایردوان بھی باکسر کو  الوداع کہیں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے افسانوی باکسر محمد علی کی  جمعہ کے روز متوقع  نماز جنازہ میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنازے میں شرکت کے لئے  صدر ایردوان کل شام کے وقت  امریکہ تشریف لے جائیں گے اور جنازے  کی تقریب سے خطاب بھی  کریں گے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "افریقہ میں ہدف 50 بلین ڈالر " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے گذشتہ ہفتے  کے دورہ افریقہ میں   نہایت  اہمیت کے  حامل سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ افریقہ کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اقتصادیات نہات  ذیبک چی نے کہا کہ  افریقہ کے لئے ترکی کی برآمدات 12 سال کے عرصے میں 3 بلین سے 20 بلین ڈالر  تک پہنچ گئی ہیں اور ہمارا ہدف  انہیں 50 بلین ڈالر تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ میں ترک بینک بھی کھولے جائیں گے جو تجارت میں لوکوموٹیو فرائض ادا کریں گے۔

 

*** روزنامہ حریت "ہیلری کے لئے ایک اہم دن" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکہ میں 8 نومبر کو متوقع صدارتی انتخابی دوڑ  ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدواروں  کے لئے نزاعی ترین  دن   تک پہنچ گئی ہے۔ اپنی امیدواری یقینی ہونے کے بعد ریپبلکن پارٹی  کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ   کی نگاہیں ہیلری کلنٹن پر لگی ہوئی ہیں۔ اگر  کلنٹن آج مختلف ریاستوں کے انتخابات سے متوقع نتائج  حاصل کر لیتی ہیں تو وہ ڈیموکریٹ پارٹی کی پہلی خاتون امیدوار ہوں گی۔

 

*** روز نامہ وطن "بریکزٹ کی  کھلبلی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ گلوبل منڈیوں نے امریکہ کے مرکزی بینک فیڈ کو چھوڑ کر برطانیہ  کے یورپی یونین  کے فیصلے پر توجہ مرکوز کر لی ہے۔ برطانیہ  23 جون  کو  متوقع ریفرنڈم  سے قبل 'برکزٹ'  یعنی  ملک کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے  کے لئے  کروائے گئے سروے میں سرفہرست آ گیا ہے۔ پاونڈ کی قدر گر گئی ہے اور حالیہ 3 ہفتوں میں پاونڈ ڈالر کے مقابلے میں  کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔  اس وقت ڈالر کے مقابلے میں پاونڈ کی قیمت  ایک فیصد کمی  کے ساتھ  1.4353  تک گر گئی ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک "سمندر برد طیارے کا  اس  موسم گرما  کا ہدف 5 لاکھ سیاح" کی سرخی کے ساتھ  لکھتا ہے کہ 6 لاکھ لیرا  مصارف کے ساتھ دنیا کے بڑے ترین سمندر برد طیارے ائیر بس  A300  کو کُش اداسی میں سمندر میں اتارا گیا ہے۔ تقریباً 3 گھنٹوں میں ڈبوئے جانے والے 58 ٹن  وزنی  طیارے کو دیکھنے کے لئے اس موسم گرما میں 5 لاکھ سیاحوں کے ترکی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ جہاں طیارے کو سمندر میں اتارا گیا ہے وہاں کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اس جگہ حضرت مریم  کے بھی   تیرنے  کی روایت موجود ہے۔ اس طرح یہاں غوطہ خوری کرنے والوں کو سمندر برد طیارے کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ اس جگہ تیرنے کا بھی  موقع ملے گا۔



متعللقہ خبریں