ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔06۔03

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔06۔03

503483
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔06۔03

روزنامہ وطن نے " جرمنی کےفیصلے کی ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی نے جرمنی کیطرف سے نام نہاد آرمینی  نسل کشی کی حمایت پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جرمنی کے فیصلے کو تاریخی  اور شرمناک غلطی قرار  دیا ہے ۔ جرمنی کی وفاقی پارلیمان  میں  سن 1915 میں آرمینیوں کی نسل  کشی کے نام نہاد دعوے  کو قبول کرنے کے بعد  جرمنی میں متعین ترک سفیر کو  وطن  واپس بلالیا  گیا ہے۔

 ترک سفیر نے کہا کہ جرمن حکومت کا فیصلہ  جذباتی ہے  لیکن  ہم اس معاملے میں  دانش مندی کا مظاہرہ کریں گے۔  وزارت  خارجہ نے بھی  اپنے ایک تحریری بیان میں کہا  ہے کہ  جرمن ایوان کا فیصلہ  ایک  افسوس ناک  حرکت ہے ،حکومت جرمنی نے اس تنازعے کو ایک حقیقت اور سیاسی رنگ دینے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑتےہوئے  غیر ذمہ دارانہ رویے کی   اعلی   مثال قائم  کی ہے جہاں قانونی تقاضوں کی بھی دھجیاں  اڑانے   سے   پرہیز نہیں کیا گیا۔

روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ ماردن کی تحصیل نصائبن   کو جہاں پی کے کے کے دہشت گردوں نے عوام کےگھروں پر زبردستی قبضہ کرتے ہوئے گلیوںمیں خندقیں کھودی تھیں اور  مساجد اور قران کریم کو شہید کیا تھا  کے 97 فیصد علاقے  سے دہشت گردوں کو پاک کروا لیا ہے ۔ علاقے کے عوام صبح  کے وقت سلامتی قوتوں کیطرف سے بجائے جانے والے  قومی ترانے کی آواز سے جاگے۔امریکہ اور روس نے شام  میں وائے پی جی کو جو ہتھیار دئیے ہیں پی کے کے کے دہشت گردوں نے انھیں نصائبن میں استعمال کیا ہے ۔  دہشت گرد اب مشکل میں ہیں ۔وہ  علاقے سے فرار ہو رہے ہیں یا پھر اپنے آپ کو سلامتی قوتوں کے حوالے کر رہے ہیں ۔

 روزنامہ ینی شفق  لکھتا ہے کہ ڈیزائن، سافٹ ویئر، مینوفیکچرنگ اور لاجسٹک شعبے میں 15 کمپنیوں کیساتھ خدمات انجام دینے والا دفاعی صنعت کا سیکریٹریٹ تین نئی کمپنیاں قائم کر رہا ہے ۔ دفاعی صنعت اور ایرو سپیس کے لیے ضروری ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے  ترک نانو اور ترک ٹیسٹ نام سے دو نئی کمپنیاں قائم کی جا رہی ہیں ۔

روزنامہ خبر ترک نے شعبہ طب سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترک سائنس دانوں نے سرطان کے علاج میں معاون ایک  انجیکشن  بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 جرمن شہر مائنز میں واقع یوحانس ُگوٹن برگ یونیورسٹی  کے  ترک پروفیسر ڈاکٹر اوعور شاہین  نے  سرطان کے علاج میں معاون  ثابت ہونےکےلیے  ایک  نیا طریقہ علاج دریافت کیا ہے جس کے ذریعے  وجود میں اس مرض  کے  خلاف بعض نانو   خلئیے ا نجیکشن  کے راستے جسم میں داخل کیے جاتے ہیں جو کہ نظام مدافعت کو سرطان کے جراثیم  کوختم  کرنے میں مددگار ثابت  ہوتے ہیں ۔ ڈاکٹر شاہین کی ٹیم   نے   اپنے اس  طریقہ علاج   کا   تین مریضوں پر تجربہ کیا جس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ ان تینوں مریضوں میں سرطان کے جراثیم  اور خلیوں  میں کمی واقع ہوئی ہے۔

 

روزنامہ صباح نے کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ برطانیہ کے مشہور و معروف فٹبال کلب مانچسٹر سٹی  نے جرمنی کے فٹبال کلب میں کھیلنے والے ترک نژاد جرمن  فٹبالر  علکائے گن دوعان  کی ٹرانسفر کا سرکاری طور پر اعلان کیا ہے ۔ دریں اثناء اطالوی ٹیم انٹر نے فینر باہچے کے کھلاڑی جانر ایرکین کی ٹرانسفر  کا مژدہ سنایا ہے ۔ اطالوی پریس نے ان کی ٹرانسفر کی خبروں کو وسیع جگہ دی ہے ۔



متعللقہ خبریں