اخبارات کی جھلکیاں

25/05/16

497264
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ ینی شفق   نے"  یورپی یونین سے بلا ویزہ پالیسی پر  اعتراض : ترک ایوان   قرارداد  نا منظور کرے گا" کے زیر عنوان سرخی کی حامل خبر میں لکھا گیا ہے کہ   صدر رجب طیب ایردوان  نے   ملک کی دہشت گردی کے خلاف جنگ  کی پالیسی  میں  رد و بدل کے   عوض  یورپ کی بلا ویزہ سیاحت کے امکان کی یورپی پیشکش مسترد کرتےہوئے  کہا کہ    یورپ کی  اس تجویز کے  جواب میں  ترک ایوان پناہ گزینوں کے تبادلے سے متعلق قرارداد کو منظور نہیں  کرے گا۔ انسانی اقدار کے عالمی اجلاس  کی اختتامی تقریب کے دوران   اقوام متحدہ کے  سیکریٹری جنرل بان کی مون  کے ساتھ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب  کرتےہوئے  صدر ایرودان نے کہا کہ  بلا ویزہ سیاحت کی سہولت کا ادراک  تیس جون کو ہونا ہے ،اس سلسلے میں  متعلقہ وزرا یورپی حکام سے بات چیت کریں  گے  اگر یہ مذاکرات ناکام ہوئے تو ترکی  پناہ گزینوں  کے تبادلے سے متعلقہ قرارداد  کو مسترد کر دے گا۔

 روزنامہ خبر ترک نے    نو منتخب  وزیراعظم  بن علی یلدرم   کے  انصاف و ترقی پارٹی  کے  گروپ اجلاس سے خطاب  کو جگہ دیتےہوئے لکھا ہے کہ  وزیراعظم نےکہا کہ   ملکی معیشت ٹیکسال  یا بینک کا نہیں بلکہ  پیداواری صلاحتیوں کو بروئے کار لانے کا نام ہے  جس کےلیے  سرمایہ کاری ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ملک کے چپے چپے    کو سرمایہ کاری سے روزشناس کرواتے ہوئے  ملکی پیداوار کو بڑھائے گی  جس کےلیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی پرکشش مراعات فراہم کی جائیں گی ۔

 روزنامہ صباح   کے مطابق ،  جرمنی کے  صف اول کے اخبار  فرینکفرٹر المانے زیٹونگ   نے  استنبول کے  بہترین منصوبوں  کی تعریف میں   ایک  مقالہ  تحریر کرتےہوئے لکھا ہے کہ  استنبول میں تیسرے بین الاقوامی ہوائی اڈے،یاووز سلطان  سلیم  پل  اور یوریشیا ٹنل  جیسے منصوبوں کو  دنیا میں اہم مقام حاصل ہے۔ترکی  اس وقت دنیا کی دس  بڑی اقتصادی طاقتوں میں شامل ہونے کےلیے پر تول رہا ہے جس کےلیے  وہ اہم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی تگ و  دو میں مصروف نظر آتا ہے۔

 روزنامہ وطن نے  خبر دی ہے کہ  امریکی خاتون اول میشیل اوبامانے گزشتہ  شام  واشنگٹن  میں  موجود ایک ترک ریستوران میں   تناول فرمایا ۔ اس ترک ریستوران کا نام  ottoman ہے   جسے غیر ملکی ریستورانوں میں نمایاں مقام بھی حاصل ہے ۔امریکی خاتون اول  اپنے گیارہ دوستوں کے ہمراہ اس ریستوران میں  گئیں جہاں انہوں نے 4 گھنٹے گزارے۔

روزنامہ حریت  کےمطابق ، استنبول میں  منعقدہ انسانی اقدر کے عالمی اجلاس    کے سلسلے میں  ہالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار   ڈینیئل کریگ، فورسٹ  وائٹیکر اور ایشلی جُڈ  کے علاوہ  شیان پین نے بھی شرکت کی جنہیں استنبول کی خوبصورتی نے  گرویدہ بنا دیا ۔



متعللقہ خبریں