اخبارات کی جھلکیاں

11/05/16

488547
اخبارات کی جھلکیاں

 روز نامہ صباح  نے لکھا ہے کہ گزشتہ سال  جولائی میں  ملک میں  اتحاد و یک جہتی   کی حکومتی کوششیں  ناکام بناتے ہوئے  جنوب مشرقی ترکی میں  دہشت گردی    کا بازار گرم  کرنے والی  دہشت گرد تنظیم پی کےکے   کے خلاف آپریشن  جاری ہے جس میں اب تک  2172 دہشت گرد مارے گئے۔ ضلع شرناک  کا 85 فیصد دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا ہے  جبکہ ترک مسلح افواج علاقے سے بارودی سرنگوں   کی صفائی کا کام بھی جاری رکھےہوئے ہے ۔

 روزنامہ ینی شفق نے  "امریکہ اور روس داعش کے   ٹھکانوں   کا  خاموشی سے نظارہ کر رہے ہیں"  کے زیر عنوان  خبر میں لکھا ہے کہ  داعش کے  اسلحے کے خفیہ کارخانوں   کی خبر  پر امریکہ اور روس تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ وہ  اپنے  اسلحے کو شام کے مختلف علاقوں میں  بھیج رہا ہے جن میں  خاص  کر  الباب، چوبان بے  اور میرا نامی  علاقے  قابل ذکر ہیں۔

 روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ ترکی کی  تعمیراتی کمپنی TAV  کے افسر اعلی ثانی شینیر   نے ایک بیان میں   کہا ہے کہ  دو سالہ عرصے میں  ویتنام ،ملیشیا اور بھارت  میں ہماری کمپنی نئے ٹھیکے حاصل کرنے  کی کوشش کرے گی ۔شینیر نے امکان ظاہر کیا کہ  صرف بھارت میں  50 نئے ہوائی اڈوں      کو نجی ملکیت میں دینے کے  فیصلے  کا ہمیں انتظار ہے   جس کےلیے ہم  بولی لگائیں گے اس کے علاوہ افریقہ اور خلیجی ممالک  میں  ہوائی اڈوں کی تعمیر میں بھی  ہم  کافی دلچسپی  لے رہے ہیں۔

روزنامہ خبر ترک    کے مطابق   ترک وزیر سیاحت  ماہر اونال نے  ترک سیاحتی شعبوں    کے فروغ کی خاطر  جرمنی،اسپین اور  ہالینڈ کے دوروں کے بعد اب ایران  کا رخ کیا ہے  جہاں وہ ایرانی ہم منصب  اور دیگر اعلی حکام سے مذاکرات کرتےہوئے دو طرفہ  تعاون اور سرمایہ کاری   میں اضافے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ  ترکی آنے والے ایرانی  سیاحوں  کی تعداد سن 2014 میں 1 ملین  5 لاکھ 90 ہزار  اور گزشتہ سال   یہ تعداد   دو ملین کے قریب پہنچ گئی تھی ۔

 روزنامہ وطن   نے  ٹرکش ایئر لائنز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  ترکی کی قومی فضائی کمپنی  نے  یورو کپ 2016 میں ترکی کی فٹ بال  کی شرکت کی مناسبت  سے اپنے ایک  بوئنگ 737-900 قسم کے طیارے  پر  فٹ بال کھلاڑیوں اور  ٹیم کے مینیجروں کی تصاویر  چسپاں کی ہیں۔ بتایا گیا ہےکہ یہ طیارہ قومی فٹ بال ٹیم  کی ان مقابلوں میں شرکت کےلیے مخصوص کیا گیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں