اخبارات کی جھلکیاں

06.04.16

465632
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ صباح کے مطابق ، قومی تحفظ و امن و امان کی بحالی پر مبنی مشاورتی کمیٹی نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ترکی کے جنوب مشرقی اور مشرقی علاقوں میں سالہا سال کی دہشت گردی کی وجہ سے مقامی عوام بالخصوص کردوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے علاقائی ترقی ،تعلیم،صحت اور روزگار جیسے شعبوں میں عوام کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے ۔

روزنامہ خبر ترک نے "بحران اور انتشار کی توقع رکھنے والے منہ کی کھائیں گے" کے زیر عنوان خبر میں وزیر اعظم کے بیان کو جگہ دیتےہوئے لکھا ہے کہ ملک میں افراط زر کی شرح گزشتہ 7 ماہ کے دوران انتہائی کم سطح پر آ گئی ہے جس کے نتیجے میں امید ہے کہ سود کی شرح میں بھی کمی واقع ہو گی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ سال ہرلحاظ سے ترکی کے لیے ایک بہترین سال ہوگا اور جو لوگ ملک میں انتشار اور بحران کا ماحول چاہتےہیں اُنہیں منہ کی کھانی پڑے گی ۔

روزنامہ ینی شفق نے لکھاہے کہ 8 سال قبل ترک فنانس کی اشتراکی سعودی کمپنی نیشنل کمرشل بینک ترکی میں سرمایہ کاری سے مطمئن نظر آتی ہے ۔اس حوالے سے کمپنی کے منتظم اعلی سعید محمد الغامدی نے کہا ہےکہ بینک کاری کا شعبہ ترکی میں قابل ذکر استعداد کا حامل ہے جس کی وجہ سے ہمارا ادارہ ترک فنانس بینک کے ساتھ یہ اشتراک سازی جاری رکھے گا۔

روزنامہ حریت نے" ناسا تیرا شکریہ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ناسا میں مصروف عمل ترک سائنس دان ڈاکٹر umut yıldız نے ناسا پر تنقید کرنے کے نتیجے میں وزیر آبی امور و جنگلات ویسل ایر اولو کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ محترم وزیر نے اپنے تنقیدی بیان میں خشک سالی پر ناسا کی توجہ دلوانے کی کوشش کی ہے ۔یاد رہے کہ وزیر ایر اولو کا کہنا تھا کہ ناسا خلائی تجربات کے علاوہ کرہ ارض کی ماحولیاتی تبدیلیوں پر بھی اپنی نگاہ رکھے کیونکہ ہماری یہ زمین خشک سالی کے خطرے سے دوچار ہے جس کےلیے ناسا کو اپنی کوششیں صرف کرنا چاہیئے۔

روزنامہ وطن نے بتایا ہے کہ ترکی میں موسم گرما کی آمد وقت سے پہلے متوقع ہے ۔ملک بھر میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ اس بات کا ثبوت ہے ۔ترکی کے سیاحتی شہر انطالیہ کے ساحل مقا می لوگوں اور غیر ملکی سیاحوں سے بھرے پڑے ہیں جبکہ ادانہ شہر" انٹرنیشنل اورنج بلاسم فیسٹیول" کی تیاریوں میں مصروف ہے جو کہ 7 اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں