ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.03.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.03.16

457610
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  24.03.16

***روزنامہ وطن " ہم نے گرفتار کیا انہوں نے چھوڑ دیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ برسلز کو خون میں نہلانے والے دہشت گرد تنظیم کے رکن ابراہیم البکراوئی کو گذشتہ سال شام فرار ہونے کی کوشش کے دوران ہم نے غازی آنتیپ سے گرفتار کر کے ان کے حوالے کیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر اسے چھوڑ دیا کہ اس کا دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ صدر ایردوان نے عالمی ممالک سے دہشت گردی کے خلاف متحدہ جدوجہد کی اپیل کی اور کہا کہ "دہشت گردی کے مسئلے کو ہم مل کر حل کریں گے، اگر دنیا مل کر اس مسئلے پر توجہ دے تو ہم اس کو حل کر لیں گے"۔


***روزنامہ اسٹار "داعش ، PKK کے لبادے میں یورپی یونین کے اندر داخل ہو رہی ہے" کی سرخی ساتھ لکھتا ہے کہ برسلز میں 34 افراد کی ہلاکت کا سبب والے بم حملوں کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ شام میں مشترکہ کیمپوں میں تربیت پانے والی دہشت گرد تنظیمیں PKK اور داعش ترکی میں دہشت گردی کی مشترکہ کاروائیوں کے بعد یورپی ممالک کے خلاف بھی متحد ہو گئی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق داعش اپنے دہشت گردوں کو PKK کے دہشت گردوں کی شکل میں یورپی یونین کے ممالک میں بھیج کر دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔


*** روزنامہ ینی شفق "مہاجرین کو زیر حراست رکھنے کی عمارتیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اقوام متحدہ ہائی کمشنر دفتر UNCHR نے یونان کے جزائر میں مہاجرین کو رکھنے کے مراکز کے جیلوں میں تبدیل ہونے کا دعوی کیا ہے اور مراکز سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ مہاجرین کو ان کی مرضی کے بغیر مہاجرین کے مراکز میں رکھا جاتا ہے لہذا ادارہ مہاجرین کی منتقلی کے کام میں مدد نہیں کرے گا۔ سرحدوں سے آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم نے بھی اس غیر انسانی کاروائی کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے یونان کے جزیرہ میدیلی کے ایک مہاجر کیمپ نے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔


***روزنامہ حریت "ترکی کا سربراہی اجلاس جمعے کے روز منعقد ہو رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے اہم ترین اقتصادی اجلاسوں میں سے اُلو داع اقتصادی سربراہی اجلاس 25 مارچ بروز جمعہ برصا میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس کیپیٹل اور اکانومسٹ نامی جریدوں کی طرف سے پانچویں دفعہ منعقد کیا جا رہا ہے اور دو دن تک جاری رہے گا۔اجلاس کا افتتاح نائب وزیر اعظم مہمت شیمشیک کریں گے اور اس میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اقتصادیات کو رُخ دینے والے کاروباری حضرات شرکت کریں گے۔ اجلاس کی " کام کی جگہوں پر زیادہ عورتیں" نامی نشست میں کاروباری زندگی میں عورتوں کی زیادہ فعال شرکت کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔


*** روزنامہ صباح " اسٹار کی طرف سے ترکی کے ساتھ تعاون" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ گولڈن گلوب ایوارڈ یافتہ عالمی شہرت کی حامل فلم اسٹار کیٹ ہڈسن نے دہشتگردی کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ہڈسن نے اپنے انسٹاگرام پیج سے پہلے دل کی شکل میں بیلجئیم اور اس کے بعد دوبارہ دل کی شکل میں ترکی کے جھنڈے کو شئیر کیا ہے ۔ ہڈسن نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ جو کچھ پیش آیا وہ بیلجئیم کے لئے بھی اور ترکی کے لئے بھی نہایت تکلف دہ ہے۔ میری دعائیں ان سب کے ساتھ ہیں کہ جو دہشت گردی کے حملوں میں اپنے پیاروں سے محروم ہو گئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں