ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.03.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.03.16

455977
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  22.03.16

***روزنامہ حریت "آسیہ ہمیں خوش کرو" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول میں شاہرائے استقلال میں 19 مارچ بروز ہفتہ صبح کے وقت 4 افراد کی ہلاکت اور 39 افراد کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے خود کش حملے سے متاثر ہونے والی سب سے کم عمر شہری اڑھائی سالہ آسیہ ہے۔ آسیہ کو دماغ اور آنکھ کے آپریشن کے بعد بیہوشی میں رکھا جا رہا ہے۔ حملے میں آسیہ اپنے ماں باپ کے ساتھ شدید زخمی ہوئی اور ہسپتال میں اس کے علاج کے دوران ملک بھر سے اس کی بیمار پرسی اور صحت یابی کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ پیغام بھیجنے والوں میں سے ایک نے لکھا ہے کہ " پیاری آسیہ ہمیں خوش کرو۔ جلدی سے ٹھیک ہو جاو میں تمہارے لئے کھلونے اور گڑیا خریدوں گا"۔ ایک دس سالہ پرائمری اسکول کی طالبہ نرگس نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ "میں نرگس ہوں ۔ میں چھوٹی ہوں لیکن میرا دل بڑا ہے۔ میں اس دہشتگردی پر لعنت بھیجتی ہوں۔ آخر انسان کیوں مر رہے ہیں؟ انسانوں کے مرنے کا سلسلہ اب بند ہو"۔


***روزنامہ صباح " دیار بکر نے دیکھا بھی نہیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھا ہے کہ امن کو ایک طرف چھوڑ کر خندقوں، گڑھوں اور رکاوٹوں سے امیدیں لگانے والی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی انتظامیہ کو عوام نے دیار بکر نوروز پارک میں لفٹ نہیں کروائی۔ دیار بکر پولیس ڈائریکٹریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال نوروز پارک میں 5 لاکھ افراد نے نوروز کی تقریبات منائیں لیکن اس دفعہ کی تقریب میں شرکت کی تعداد صرف 15 ہزار افراد رہی۔ مقامی اور غیر ملکی مہمانوں کی بھی تقریب کے ساتھ دلچسپی کم رہی اس کے علاوہ ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے بھی نسبتاً کم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔


***روزنامہ خبر ترک " چین سے کوئلے کے شعبے میں تعاون کی اپیل کریں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر توانائی بیرات آلبائراک توانائی کے شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری کی دعوت کے ساتھ آج چین کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ آلبائراک کا یہ دورہ 25 مارچ تک جاری رہے گا۔ دورے کے دوران سب سے پہلے وہ دارالحکومت بیجنگ جائیں گے جہاں وہ بیجنگ کے ونڈ سینٹر کا دورہ کریں گے اور دنیا کی اہم ترین ونڈ انرجی فرموں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ چین کے ترقیاتی بینک اور بعض مالیاتی اداروں کے منتظمین کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ آلبائراک ملاقاتوں اور مذاکرات کے دوران ترکی کی سرمایہ کاری کے لئے پُر اعتماد فضا کو بیان کر کے یہاں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ بیجنگ میں اپنے پروگرام کے آخر میں وزیر توانائی چین کی کوئلے کی اہم فرموں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور انہیں ترکی میں سرمایہ کاری کی اور شراکت داری کی دعوت دیں گے۔


***روزنامہ اسٹار "ایف ۔16 کی جگہ مقامی ایف ایکس ہو گا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ دفاعی صنعت کے مشیر دیمیر نے مستقبل کے قومی جنگی طیارے ایف ایکس کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کہا کہ ہم نے ایف۔16 سے سبق سیکھ لیا ہے ۔ ہم مکمل ٹیکنالوجی ٹرانسفر نہ کرنے والوں سے ساجھے داری نہیں کریں گے۔ قومی جنگی طیارے ایف ایکس کی ڈیزائننگ کا کام 2019 میں مکمل ہو گا اور 2023 میں اس کا نمونہ تیار ہو گا۔ دیمیر نے کہا کہ ہمیں اس کام میں تاخیر ہو گئی ہے لیکن ہم طیارہ بنانا سیکھیں گے۔


***روزنامہ وطن" ٹرکش ائیر لائنز کے طیارے کے لئے خصوصی نمائش" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش ائیر لائنز THY کی مرکزی اسپناسر شپ کے ساتھ تیار ہونے والی فلم "بیٹ مین اینڈ سُپر مین" کا پریمئیر نیو یارک میں کیا گیا۔ فلم 25 مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی اور سینماوں کے بعد سب سے پہلے THY کے طیاروں میں دکھائی جائے گی۔



متعللقہ خبریں