ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔03۔18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔03۔18

453524
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔03۔18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔03۔18

روزنامہ حریت لکھتا ہے کہ چناق قلعے بّری جنگوں کی 101 ویں یاد کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں ۔ 16ویں کور کمان کے ہیڈ کوارٹر اور ہسپتال کے جائے مقام بیش یول گاؤں میں شہید ہونے والوں کی قبروں کو ایک صدی بعد برآمد کیا گیا ہے ۔ دیغرمین تیپے پہنچائی جانے والے شہدا کی نعشوں کو انافارتالر میں شہدا کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا ۔

روزنامہ سٹار نے " دہشت گردی کے باوجود ترکی میں سرمایہ کاری " عنوان کیساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی میں دہشت گردی کے واقعات کے باوجود بعض غیر ملکی فرموں نے ترکی میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حالیہ 3 ماہ میں آٹوموبائیل کے سیکٹر سمیت سیاحت ،تعمیرات اور مواصلات جیسے شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ ان کمپنیوں میں عالمی مہاشیر کمپنیاں بھی شامل ہیں ۔

روزنامہ خبر تر ک لکھتا ہے کہ فرانس کی ادویات کی مشہور کمپنی سر وییر نے مغربی یورپ میں ادوایات کی تیاری کے بعض کارخانوں کو ترکی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کمپنی کی2014 میں بکری چار ارب یورو تھی اور 146 ممالک میں اس کے 21٫400 ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ یہ کمپنی دنیا کی دوسری بڑی ادویات کی کمپنی ہے ۔

روزنامہ صباح نے وزیر ثقافت و سیاحت ماہر اونال کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ استنبول میں ایک عظیم الشان لائبریری اور قونیہ میں مولوی خانہ تعمیرکیا جا رہا ہے ۔ استنبول میں مرمت کروائی جانے والی رحمی چھاؤنی میں ترکی کا سب سے بڑا کتب خانہ کھولا جائے گا ۔ اس کتب خانے میں دس ہزار کتابیں موجود ہونگی ۔ انھوں نے یہ مژدہ سنایا کہ قونیہ میں مولوی خانہ تعمیر کروایا جائے گا۔ اس مقام پر شب عروس کی تقریبات منعقد ہونگی اور معنوی اقدار میں وسعت آئے گی ۔

روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ گزشتہ سال ماہ مئی میں عوردو ۔گرسن ہوائی اڈے سے پہلی بار پروازوں کو آغاز کیا گیا تھا ۔ جرمنی کے شہر بون اور آسٹریا کے شہر گراز کے لیے پروازوں کو اس سال کے وسط سے شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ عوردو بلدیہ کے چیرمین انور یلماز نے کہا ہے کہ بون اور گراز میں ترکوں کی اکژیت آباد ہے۔ اس ہوائی اڈے کو کسٹم چوکی بنانے کے لیے سرگرمیوں کو تیز تر کر دیا گیا ہے ۔ ترکی کے 55 ہوائی اڈوں میں سے 21 میں کسٹم چوکیاں موجود ہیں۔ عوردو ہوائی اڈہ 22 یں کسٹم چوکی ہو گی ۔



متعللقہ خبریں