ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 09.03.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 09.03.16

447298
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  09.03.16

***روزنامہ صباح " ترکی کے ساتھ سمندر سے فائبر تعاون" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کو 3 برّاعظموں اور 17 ممالک سے منسلک کرنے والا ترک ٹیلی کوم SEA-ME-WE 5 مارماریس زیر سمندر کیبل اسٹیشن مکمل ہو گیا ہے۔ ایشیاء سے یورپ تک 20 ہزار کلو میٹر سے طویل فاصلے پر پھیلا ہوا یہ سسٹم ماہِ نومبر میں خدمات کا آغاز کرے گا۔ یہ پروجیکٹ ، یورپ۔ایشیا لائن پر قائم کیا جانے والا پہلا فائبر زیر سمندر رابطہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ معیاری ترین آواز اور ڈیٹا ٹریفک میں بھی کم ترین تاخیر کی شرح کےساتھ نسبتاً اعلٰی سطحی ٹیکنالوجی کا مالک ہے۔ اس سسٹم کے ساتھ ترکی کا دنیا کے ساتھ ڈیجیٹل رابطہ مضبوط ہو گا اور تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیٹا ضروریات کو اعلٰی ترین سطح پر پورا کر سکنے کے اہل انفراسٹرکچر کی تعمیر ہو گی۔


***روزنامہ خبر ترک "ترکی آنے والے 10 سالوں کی 3 بڑی حکومتوں میں سے ایک ہو گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکی تھنک ٹینک تنظیم سٹراٹفور کے سربراہ جارج فریڈمین نے آئندہ 10 سالوں میں دنیا میں پیش آسکنے والے اندازوں کو شائع کر دیا ہے۔ فریڈمین کے مطابق سال 2026 تک عالمی سطح پر 3 ممالک کے ابھرنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ یہ تین ممالک ترکی، پولینڈ اور جاپان ہیں۔ اندازہ رپورٹ کے مطابق 10 سال کے اندر ہم 4 مختلف یورپ کا مشاہدہ کریں گے۔ روس کو بڑے پیمانے پر زوال کا سامنا ہو گا۔ منقسم ہونے کی وجہ سے زیادہ جارحیت پسند روس کے مقابل تحفظ کے لئے ترکی امریکہ کے ساتھ زیادہ قریبی تعاون کرے گا۔


***روزنامہ وطن " خلیجی دیو ہیکلوں کی واحد رقیب THY " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکی دیو ہیکل ایوی ایشن کمپنی بوئینگ کے نائب سربراہ برٹرینڈ ۔ مارک ایلن نے کہا ہے کہ خلیج کے علاقے کی فضائی کمپنیوں کے ساتھ رقابت کر سکنے کی اہل واحد کمپنی ٹرکش ائیر لائنز THY ہے۔ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقدہ گلوبل ایوی ایشن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایلن نے کہا کہ استنبول ایک نہایت اہم ٹرانسفر پوائنٹ کی شکل اختیار کر گیا ہے اور THY ، یورپ سے مشرق وسطیٰ اور وہاں سے افریقہ تک اور امریکہ سے مشرق بعید تک رابطے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ائیر پورٹوں کے ساتھ یہ خدمت اور بھی وسعت اختیار کرے گی۔


*** روزنامہ ینی شفق "سلیمئیے کے لئے آبِ حیات" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ معمار سینان نے جس 441 سالہ سلیمیے جامع مسجد کو اپنے "دورِ استادی کا شاہکار " قرار دیا تھا اسے ایک وسیع مرمت کے عمل سے گزارا جائے گا۔ مرمت کا کام رواں سال کے اواخر میں شروع ہو گا اور اس کام کی طفیل مسجد کی عمر میں مزید 50 سال اضافہ ہو جائے گا۔ مرمت کے دوران مسجد زیارت کے لئے بھی اور عبادت کے لئے بھی کھلی رہے گی۔


***روزنامہ حریت "ہالی وُڈ کے راستے پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ "گینڈوں کا موسم" اور "لٹ دی میوزک پلے" جیسے اہم کاموں کے ساتھ دنیا میں متعارف ہونے کے بعد اداکارہ بیلچِم بلگن اپنے نئے پروجیکٹ کے ساتھ ہالی وُڈ میں ہیں۔ معروف اداکارہ " Backstabbing for Beginners " فلم میں بین کنگسلے جیکلین بیسیٹ اور تھیو جیمز کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔ فلم سیاسی تناو کے مرکزی خیال کی حامل ہے اور اس کی شوٹنگ مراکش میں شروع ہو گی۔ فلم میں بلگن اقوام متحدہ کی طرف سے پیٹرول کے بدلے میں خوراک پروگرام کے کوآرڈینیٹر کے طور پر متعین کئے جانے والے مائیکل نامی ایک نظریاتی نوجوان کے کردار ادا کے ساتھ تھیو جیمز کی محبوبہ کا کردار ادا کریں گی۔



متعللقہ خبریں