ترکی کے آج کے اخبارات کی جھلکیاں - 29.02.2016

ترک ذرائع ابلاغ

441466
ترکی کے آج کے اخبارات کی جھلکیاں - 29.02.2016

***سامعین کرام روزنامہ ینی شفق نے " دہشت گرد تنظیم پی کے کے جانب سے سویل راہداری پر بمباری" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دیار باقر کی تحصیل سُر میں سویلین کی انخلا اور دہشت گردوں کے ہتھیار ڈالنے کےلیے کھولی جانے والی راہداری ر دہشت گردتنظیم کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ کا استعمال کیا گیا ہے۔ دیار باقر کے گورنر آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے انخلا کے وقت آپریشن میں دیے جانے والے وقفے کے دوران دہشت گردوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے میں ایک بار پھر بم نصب کردیے ہیں تاہم ڈرون نے ان تمام مناظر کو عکس بند کرکے متعلقہ اداروں کو اطلاع بہم پہنچا دی ہے۔

***روزنامہ خبر ترک نے " روس کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزی" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ شام میں قائم کی جانے والی عبوری فائر بندی کے دوسرے روز ہی روسی جنگی طیاروں نے پہلے کی طرح ہی بمباری کا سلسلہ جاری رکھا اور اس بمباری کے دوران کئی ایک افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ علاقے میں شہری دفاع کے حکام کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے حلب ، عدلیب، ہما، حمص اور درعا کے علاقے میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور طے پانے والی فائر بندی کے سمجھوتے کے باوجود اس کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

***روزنامہ وطن نے " نیٹو کے دستوں نے اپنے کام کا آغاز کردیا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ پناہ گزینوں کے یورپی ممالک کے سفر جس میں ان کو راستے ہیں میں بربادی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کی اس بربادی کو روکنے کے لیے نیٹو نے علاقے میں اپنی ریسکیو بوٹس بھیجنا شروع کردیا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہنس سٹولٹنبرگ نے نیٹو کے بحیرہ ایجین میں غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی اقدامات میں مدد گار ہونے اور اس سلسلے میں ترکی اور یونان کے بحری حکام کو حالات سے باخبر رکھنے کے لیے علاقے میں نیتو کے بحری جہازوں کی گشت شروع کیے جانے سے آگاہ کیا ہے۔

***روزنامہ حریت نے " دنیا کا سب سے بڑا فضائی آپریشن" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ٹرکش ائیر لائین ڈائریکٹر جنرل تمل کوتیل کے مطابق سن 2018 میں دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے استنبول ہوائی اڈے سے پروازوں کا آغاز ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق اس ہوائی اڈے میں سب سے زیادہ پروازیں چین کے لیے ہوں گی کیونکہ چین اب دنیا بھر سے اپنے فضائی رابطے کو مضبوط بنا رہا ہے اور استنبول کو اپنے مرکز کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ چین کے لیے یورپ جانے والی تمام پروازیں استنبول ہی سے ہو کر گزریں گی جبکہ یورپ سے ایشیا جانے والوں کے لیے بھی استنبول ہی کے ہوائی اڈے کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرکش ائیر لائین سن 2018 سے 2030 تک اپنی پروازوں میں اضافہ کرے گی اور اس کے طیاروں کی تعداد دو سو سے بڑھ کر پانچ سو تک ہو جائے گی اور اس طرح استنبول کا ہوائی اڈہ فضائی ٹریفک کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کی حیثیت اختیار کر جائے گا۔

***روزنامہ صباح نے " جینوا میں یومِ ترک" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ امسال منعقد ہونے والے 86 ویں انٹر نیشنل جینوا آٹو موبائل فیسٹویل میں ترکی نے اپنا نام ثبت کردے گا۔ترکی میں تیار کیے جانے والے گاڑیوں کے نئے ماڈلز کو پہلی بار اس فیسٹویل میں متعارف کروائے گا۔ ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والی توفاش کمپنی پہلی بار اپنے نئے ماڈلز کو یہاں متعارف کروائے گی۔ جینوا میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے والے گاڑیوں میں سے ادا پازاری کے کارخانے میں تیار کیا جائے گا اور اس میں ٹویاٹا کے کمپیکٹ کراس اور کو استعمال کیا جائے گا۔ جینوا آٹو موبائل فیسٹویل 3 تا 13 مارچ زائرین کے لیے کھلا رہے گا۔



متعللقہ خبریں