اخبارات کی جھلکیاں 24.02.16

اخبارات کی جھلکیاں

438375
اخبارات کی جھلکیاں 24.02.16

روزنامہ اسٹارنےخبر دی ہے کہ شام کی خانہ جنگی کی وجہ سےمہاجرین کے مسئلےاور ترک فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر تمام نظریں نیٹو کی جانب مرکوز ہو چکی ہیں۔نیٹوکے نائب سیکریٹری جنرل کےلیےتجربہ کارترک سفارت کارتاجان الدم کا انتخاب کیا گیا ہے جو کہ یکم مارچ سےاپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ الدم،نیٹو کی پالیسیوںپرعالمی برادریکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرتےہوئےسیکریٹری جنرل یانز اسٹولٹن برگ کی معاونت کریں گے۔

روزنامہ صباح نے"استنبول کا نیا ہوائی اڈہ بڑے ایوارڈ کا منتظر "کے زیر عنوان سرخی چسپاں کرتےہوئے لکھا ہے کہ دنیا کےاہم اور معتبرترین عمارتوں کے میلے MIPIM میں استنبول کے نئے ہوائی اڈے کو جیوری کی ترجیحی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اس ایوارڈ کے حصول کےلیے 42 ممالک نے230 منصوبوں کو اس فہرست میں درج کروایا ہے جن کے نتائج کا اعلان 15 تا 17 مارچ کو فرانسکے ساحلی شہرcannesمیں ہوگا۔

روزنامہ وطن نے"ترک ہلال احمرکے خیمے اب نانوٹیکنالوجی سے آراستہ"کے زیر عنوان خبر میں لکھا ہے کہ ہلال احمر کے یہ نئے خیمے ماحول دوست ہونگےجن میں آگ سے اوربارش کے پانی سے محفوظ رکھنے کا بھی نظام ہوگا۔ان خیموں کے تجربات انقرہ،لکسمبرگ اور منگولیاکےموسمی حالات میں کامیابی کے ساتھ کیے گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ ترک ہلال احمر نے ایک سوخیمےلکسمبرگ ریڈ کراس کو بھی فراہم کیے ہیں۔

روزنامہ خبر ترک کے مطابق،استنبول یورپی سرمایہ کاروں کی سال رواں کی رپورٹ میں بہترین منڈی کے شعبے میں14 ویں نمبر پر آ گیا ہے ۔خیال ہے کہ مشرق وسطی کی صورت حال بہتر ہونے سےاستنبول، سرمایہ کاری کی اس فہرست میں مزید نمایاں مقام پرپہنچ جائے گا۔

روزنامہ ینی شفق کے مطابق ،ترکی کی قومی ٹینس کھلاڑی چاعلا بویوک اکچائے نے قطر اوپن کے خواتین مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں جمہوریہ چیک کی لوسی سافاروواکو صفر کے مقابلے میں دو سیٹس سے ہراتےہوئےتیسرے مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

بتایا گیا ہےکہ قطر اوپن کے تیسرے مرحلے میں پہنچنا کسی ترک کھلاڑی کےلیے یہ پہلا اعزاز ہے۔



متعللقہ خبریں