ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔02۔19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔02۔19

435788
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔02۔19


روزنامہ حریت نے " ہمارے اتحاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اقتصادی دنیا دہشت گردی کیخلاف یک وجود بن گئی ہے ۔انقرہ میں بدھ کے روز ہونے والے بم حملے سے مزدوروں،آجروں ،اصناف اور کسانوں کو شدید صدمہ ہوا ہے ۔ ان کیطرف سے جاری بیان میں دہشت گردی پرلعنت بھیجی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس قسم کے حملوں کا مقصد ہمارے اتحاد و یکجہتی کو نقصان پہنچانا ہے لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔

روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ انقرہ میں مذموم حملے جس میں 28 افراد ہلاک 61 زخمی ہو گئے تھے کے بعد ٹوئیٹر کے ذریعے عربی زبان میں تحریر "ترکی تنہا نہیں ہے " نام سے ایک ٹیگ مہم کا آغاز کیا گیا ہے جو قلیل مدت میں ٹرینڈ ٹروپک لسٹ میں پہنچ گئی ہے ۔ ایک گھنٹے میں پانچ میلین سے زائد افراد نے حصہ لیا ہے جس میں مسلسل ا ضافہ ہو رہا ہے ۔

روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ دنیاکی مشہور انشورینس کمپنی لاوڈز نے ترکی کی منڈی میں داخل ہونے کے لیے اپنی سرگرمیوں کو تیز تر کر دیا ہے ۔کمپنی کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ جان نیلسن نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسوقت ترکی ہمارے لیے اولیت کی حامی دنیا کی پہلی دو منڈیوں میں سے ایک ہے ۔ ہم نے ترکی کی اقتصادیات پر اعتماد اور استنبول فائیننس مرکز کیوجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ ترکی کےدرمیانی اور طویل المدت مستقبل سے ہم پر امید ہیں ۔

روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ روائیتی ورلڈ پریس فوٹو مقابلے میں آسٹریلیا کے فوٹو گرافر وارن رچرڈ سن کے مہاجرین سے متعلق فوٹو کو سال کا فوٹو قرار دیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے بھی ایسوسی ایٹڈ پریس کے ترکی کے رپورٹر بلنت کلچ نے سپوٹ نیوز سٹوری کیٹیگری میں کھینچ گئی تصویروں کیوجہ سے تیسرا ایوارڈ حاصل کیا تھا ۔ ان کی تصویروں کی 16 اپریل کو ایمسٹر ڈیم کے ایک کلیسے اور اس کے بعد 45 ممالک کے 100 شہروں میں نمائش کی جائے گی ۔

روزنامہ سٹار نے "ٹیکنالوجی 5 ارب انسانوں کے لیے بینائی کا مسئلہ بنے گی" جلی سرخی کیساتھ ماہرین کی ایک تحقیق کو جگہ دی ہے جس کے مطابق جدید دور کے ناگزیر آلات ٹیلیفون ،ٹیبلٹ اور کمپیوٹر انسانوں کے لیے سنجیدہ صحت کے مسائل پیدا کریں گے ۔ ان کے استعمال سے دنیا میں 2000 سے لیکر 2050 تک پانچ ارب انسانوں میں دور کی بینائی متاثر ہو گی ۔ انسان باہر نکلنے کے بجائے اپنے گھروں کے اندر وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور قریب سے ٹیکنالوجی کے استعمال کیوجہ سے آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں ۔



متعللقہ خبریں