ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔01۔29

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔01۔29

425617
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔01۔29


روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان 31 جنوری سے لیکر 4 فروری تک چلی ،پیرو اور ایکواڈور کا دورہ کریں گے ۔ ان کے دوروں کے دوران مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے ۔ ترکی کے صدر کی حیثیت سے وہ 21 سال بعد چلی کا دورہ کریں گے جبکہ پیرو اور ایکواڈو کا دورہ کرنے والے وہ پہلے صدر ہونگے ۔ ان کے دورے کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ ان تینوں ممالک میں صدارتی نظام پایا جاتا ہے ۔

روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ سلوپی اور جزرے میں دہشت گردوں کیطرف سے کھودی جانے والی خندقوں اور رکاوٹوں کو ختم کرنے کے بعد حکومت نے علاقے کی تعمیر نو کے لیے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ دیار باقر کی تحصیل سُر کیطرح سلوپی میں بھی دہشت گردوں کے حملوں سے نقصان پہنچنے والے شہریوں کے نقصان کی تلافی کی جائے گی ۔ جن افراد کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے انھیں دیگر علاقوں میں منتقل کیا جائے گا اور ان کے مکانات کو نئے سرئے سے تعمیر کیا جائے گا ۔

روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ مہاجرین کی قیمتی اشیاء اور زیوارات پر قبضہ کرتے ہوئے انھیں جہازوں میں بٹھا کر ترکی واپس بھیجنے کا منصوبہ بنانے والے یورپ کیخلاف رد عمل بڑھتا جا رہا ہے ۔ سول سوسائیٹیز کی تنظیموں کے نمائندے کیمطابق ترکی کیطرف سے یورپ کیساتھ واپسی قبول معاہدہ کرنے کے بجائے مہاجرین کے لیے اپنے دروازوں کو کھولنے اور یورپ میں ان کی موجودگی کے مسئلے کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ جنگ کے آغاز سے لیکر ابتک مہاجرین کی حمایت کرنے والی شہری تنظیموں کے نمائندے خاصکر شام کی پالیسی میں شامل لیکن مہاجرین کو نظر انداز کرنے والے ممالک کیخلاف سخت رد عمل ظاہر کر رہے ہیں ۔

روزنامہ حریت نے سیاحت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم انٹر نیشنل ٹورزم اور ٹریول نمائش کل استنبول میں شروع ہو گئی ہے ۔ اس نمائش میں 20 ممالک کے 70 سے زائد نمائندے شرکت کر رہے ہیں ۔ توقع ہے کہ اس نمائش کو ایک لاکھ سے زائد زائرین دیکھیں گے ۔ نمائش میں شریک ممالک میں چین، ایران اور فلپائن بھی شامل ہیں ۔

روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ ترکی کی ہوائی کمپنی ٹی ایچ وائے اور ہوائن ائر لائنز نے کوڈ شیرنگ معاہد ے پر دستخط کیے ہیں ۔ دونوں ہوائی کمپنیوں کے مسافر مشرق بعید کے شہروں سے ترکی اور ہوائی کے درمیان آرام دہ سفر کر سکیں گے ۔ اس معاہدے کی رو سے ٹی ایچ وائے ہوائین ائر لائنز کے ہونولو لو سے جاپان کے اوساکا تک ہفتے میں سات پروازوں اور جنوبی کوریا کے شہر سئیول سے ہفتے میں پانچ با ر پروازوں پر اپنے فلائٹ کوڈ لگا سکے گی ۔



متعللقہ خبریں