ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔12۔18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔12۔18

413575
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔12۔18



روزنامہ سٹار نے" روس کو برآمدات میں کمی نہیں آئی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں کسٹم اور تجارت کے وزیر بلنت توفینکچی کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یکم دسمبر سے 15 دسمبر کے درمیانی عرصے میں روس کو ہونے والی برآمدات میں کمی نہیں آئی ہے ۔اس کے بر عکس اضافے کا مشاہدہ کیا گیا ہے ۔ انھوں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا روس نے جن مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگائی تھی اسے ختم کر تے ہوئے درآمدات کو شروع کر دیا ہے ۔ انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ روس پابندیوں میں نرمی پیدا کرئے گا ۔ روس نے جوتوں، واشنگ مشین اور اوون جیسی اشیاء کی خرید کو جاری رکھا ہوا ہے ۔
روزنامہ صباح نے " اسرائیل کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانا تین شرائط سے وابستہ " جلی سرخی کیساتھ توانائی کے وزیر برات البائرک کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا علاقائی سلامتی کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ ترکی کیطرف سے پیش کردہ شرائط کو پورا کیے بغیر توانائی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو معمول پر نہیں لایا جا سکتا ۔ ترکی کیساتھ تعلقات کو بلیو مرمرا بحری جہاز پر حملے سے پہلے جیسی سطح پر لانے کے لیے اسرائیل کو حملہ کرنے کیوجہ سے ترکی سے معافی مانگنے،ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے اور غزہ پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔
روزنامہ حریت لکھتا ہے کہ گلوبل ٹریڈ مارک رکھنے والے سمارٹ ٹیلیفون کی مارکیٹ میں مقامی ٹیلیفونز نے بھی جگہ حاصل کر لی ہے ۔زر مبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ کیوجہ سے مقامی ٹیلیفون میں رغبت بڑھتی جا رہی ہے ۔مارکیٹ میں مقامی ٹیلیفونز کا حصہ 25 فیصد تک بڑھ گیا ہے ۔2015 کے آخر تک مقامی سمارٹ ٹیلیفون تیار کرنےوالی کمپنیوں کی تعداد اور فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے ماڈلز کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔ اسوقت نو مقامی کمپنیوں نے 25 نئے ماڈل تیا ر کیے ہیں ۔
روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ بیرون ملک توانائی اور تعمیرات کے شعبوں میں اہم اقدامات اٹھانے والی کمپنیوں نے عالمی منڈیوں میں خریدو فروخت اور سرمایہ کاری شروع کر دی ہے ۔ آئندہ سال دو ترک کمپنیوں کی بیرون ملک سرمایہ کاری اور خرید کی مجموعی مقدار 3٫5 ارب ڈالر سے زائد ہے ۔ ترک پٹرولیم کمپنی نے 2016 میں 2٫5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی ہے ۔ تر ک سیمنٹ گروپ لیماک سیمنٹ نے افریقہ کی منڈی میں سے موزامبیق اور آئی وری کوسٹ میں ایک ارب یورو کی سرمایہ کاری کی ہے ۔

روزنامہ وطن نے " قومی بلا پائلٹ طیارے بائرکتار کو مسلح کر دیا گیا" جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ راکٹ سان کمپنی کیطرف سے تیار کردہ میزائل نے 8 کلومیٹر دور ہدف کو پوری طرح تباہ کر دیا ہے۔ میزائل کو زمینی اسٹیشن سے 5 ہزار میٹر سے فائر کیا گیا ۔میزائل نے چار مربع میٹر کے ہدف کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں