ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں-17.12.2015

ترک ذرائع ابلاغ

364288
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں-17.12.2015

*** روزنامہ صباح نے " اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے انتخاب میں انقلابی قدم" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار سیکرٹری جنرل کے انتخاب میں 193 ممالک فعال طریقے سے حصہ لیں گے۔ آج تک سیکرٹری جنرل کے انتخابات میں صرف پانچ مستقل رکن ممالک ہی حصہ لیتے رہیں جبکہ پہلی بار اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک ان انتخابات میں حصہ لیں گے اور اس طرح پانچ مستقل رکن ممالک کا دباو کم ہو جائے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کرنے کے لیے آئندہ سال ہوگا جس میں اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک حصہ لیں گے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ نے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے امیدواروں کے نام بھیجنے کے لیے خواہشمند ممالک کو خطوط روانہ کیے ہیں۔اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے پانچ مستقل اراکین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دنیا کو پانچ مستقل رکن ممالک کے ہاتھوں کٹھ پتلی بننے اور عالمی امور کے بارے میں انہی ممالک سے فیصلے کیے جانے پر اقوام متحدہ سے اپنی اس پالیسی کو تبدیل کرنے سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے زیادہ موثر اور تیزی سے فیصلے کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا اور اقوام متحدہ کے ادارے کی انتظامیہ میں بھی تبدیلی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

***روزنامہ وطن نے " دنیا خوش" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ متحدہ امریکہ کے سینٹرل بینک فیڈ نے سن 2006 سے اب تک پہلی بار اپنی شرحِ سود میں اضافہ کیا ہے۔ سینٹرل بینک فیڈ نے سود کی شرح صفر اعشاریہ پچیس تک بڑھادی ہے۔ فیڈ کے صدر جینیٹ یلین کے پیغامات نے بھی مارکیٹ کو بھی مثبت طور پر متاثر کیا ہے اور متحدہ امریکہ کے اسٹاک ایکسچینج کی شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ فیڈ کے اس فیصلے پر عالمی منڈی میں بھی خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ فیڈ کے اس فیصلے کے بعد اب نظریں ترکی کے مرکزی بینک پر مرکوز ہو کر رہ گئی ہیں جس کا منگل کو روز اجلاس منعقد کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی بینک کے سربراہ ایردیم باشچی نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم بھی اپنے سود کی شرح میں اضافہ کرسکتے ہیں ۔


***روزنامہ خبر ترک نے " قطر کے دشمن کے ساتھ مل کر مشترکہ دشمن کے خلاف کاروائی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے قطر میں سفیر احمد دیمر اوک نے کہا ہے کہ قطر میں قائم کیے جانے والے فوجی اڈے کو دونوں ممالک مشترکہ دشمن کے خلاف استعمال کریں گے۔اس اڈے پر تین ہزار فوجیوں کو متعین کیا جائے گا اور اس طرح علاقے میں ترکی کا پہلا فوجی اڈہ ہوگا۔

***روزنامہ حریت نے " داعش کے خلاف مالی اقدامات" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے داعش کے مالی وسائل کو ختم کرنے کے لیے تاریخ میں پہلی بار رکن ممالک کے وزرائے خزانہ یکجا ہو رہے ہیں۔ سلامتی کونسل کے رکن ممالک متحدہ امریکہ اور روس کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ خاکہ بل کو منظور کریں گے۔

***روزنامہ ینی شفق نے " برصا اسٹڈیم میں گول" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ برصا بلدیہ کی جانب سے تیءار کردہ برصا اسٹڈیم کا جلد ہی افتتاح کیا جائے گا اور اس افتتاحی میچ میں صدر رجب طیب ایردوان بھِ یونی فارم پہنتے ہوئے میچ کھیلیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں