ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں-13.12.20105

ترک ذرائع ابلاغ

362058
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں-13.12.20105

*** روزنامہ ینی عقد نے " انسانی امدادی تنظیم آئی ایچ ایچ کا 80 ہزارا یتیم افراد کو امداد " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ آی ایچ ایچ امداد تنظیم نے دنیا بھر کے ےرتیم بچوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس وقت تک اس تنظیم نے 80 ہزار بچوں کو امداد فراہم کی ہے۔ آئی ایچ ایچ نے اپنا ہدف پانچ ملین افراد تک امداد فراہم کرنے کومقرر کررکھا ہے ۔ تنظیم کے مطابق عالم اسلام کے تمام غریب اور فقیو بچوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تنظیم نے اس وقت شام کے بچوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے خصوصی اہتمام کررکھا ہے اور کئی ایک بچوں کی جانوں کو بھی اس تنظیم نے بچایا ہے۔

***روزنامہ سٹار نے " پوتین کو ٹی شرٹ کا دہچکا" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے ساتھ کشیدگی کی فضا برقرار رکھنے پر اصرار کرنے والے روس کے صدر پوتین کو اس وقت ٹی شرٹ اور واشنگ مشین کا سخت دہچکا لگا ہوا ہے کیونکہ انہوں نے ترکی کے خلاف سلوگن پر مبنی ٹی شرٹ کی تیاری کا جو آرڈر دے رکھا ہے اس کا کپڑا بھی ترکی ہی سے آرہا ہے اور ترکی کی اشیا پر لگنے والی پابندیوں کی وجہ سے وہ کپڑا ابھی تک کسٹم ہی میں پڑا ہوا ہے ۔ علاوہ ازیں بوش اور سیمینس کے اشتراک سے جو مشنری تیار کرکے روس بجھوائی جا رہی ہے وہ مشنری بھی ترکی ہی میں تیار ہو رہی ہے اور روس میں ٹیکسٹائل کی زیادہ تر مشنری ترکی ہی سے درآمد کی جاتی ہے جس سے روس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پررہا ہے۔

***روزنامہ ینی شفق نے پروفیسر ڈاکٹر عزیز سنجار کی نئی ایجاد" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ نقصان پہنچنے والے خلیات کے ڈی این اے کو کس طرح صحت مند کرنے سے متعلق اپنے کام کی وجہ سے نوبل کیمیا ایوارڈ حاصل کرنے والے ترکی کے پروفیسر ڈاکٹر عزیز سنجار کے جلد ہی نئی ایجاد کو متعارف کروانے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔ مشہور ترک کیمیادان صدر ایردوان کی دعوت پر جلد ہی ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔

***روزنامہ خبر ترک نے مثنوی کے قدیم ترین قلمی نسخہ شائع کردیا گیا: کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ مولانا کی مظنوی کے سن 1372 میں تحریر کیے گئے نسخے کو شائع کردیا گیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں