ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔11۔20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔11۔20

419731
 ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔11۔20


روزنامہ خبر ترک نے پیرس میں ہونے والے قتل عام کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ فرانسیسی حکام نے 13 نومبر حملے کے خود کش حملہ آور احمد ال محمد نام سے جعلی پاسپورٹ رکھنے والے دہشت گرد کے بارے ترکی کے خفیہ ادارے کو معلومات فراہم کیں ۔ جس کے بعد پولیس نے جامع تحقیقات شروع کر دیں ۔ تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ محمد مہاجر کی حیثیت سے داعش کے زیر کنٹرول علاقے میرے سے کلیس پہنچا ۔اسی دن وہ غازییان تیپ سے ازمیر گیا ۔ دو اکتوبر کو وہ ازمیر میں شامی مہاجرین کے ہوٹل میں ٹھہرا اور اپنے آپ کو شامی مہاجر کے طور پر متعارف کروایا ۔ 4 اکتوبر کو وہ ہوٹل سے نکلا اور بحیرہ ایجئن کے راستے یونان وہاں سے بیلجئیم اور پھر فرانس میں داخل ہوا اور پیرس حملے منظم کرنے والے داعش کے دہشت گردوں کیساتھ مل گیا ۔
روزنامہ صباح نے " جی ٹوئینٹی اجلاس کا پہلا ثمرہ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان اور روس کے صدر ولادیمر پوتن کے جی ٹوئینی اجلاس میں ترک قدرتی گیس کے منصوبے کو جاری رکھنے کے فیصلے کی یورپ نے حمایت کی ہے ۔ یورپی یونین نے ترکی کو یورپ کا توانائی کا اڈہ بنانے والے تین اہم گیس کے منصوبوں کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یورپی یونین نے وسطی یورپ اور مشرقی یورپ میں توانائی کے تین منصوبوں کو اولیت دینے کی توثیق کر دی ہے ۔ اس منصوبے پر صدر ایردوان اور صدر پوتن 15 دسمبر کو ہونے والے قازان سربراہی اجلاس میں دستخط کریں گے ۔
روزنامہ ینی شفق نے بھی اس موضوع پر اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی نے حیاتی اہمیت کے حامل مشرق وسطیٰ یورپ اور وسطی ایشیا کو توانائی کی لائن سے ایک دوسرے سے ملانے والے ترکی نے علاقے میں توانائی کا مرکز بننے کے لیے سرگرمیوں کو شروع کر دیا ہے ۔ یورپی یونین کے رکن ملک کروشیا کے صدر کولنڈا گرابر کٹاروویچ نے کہا ہے کہ ترکی توانائی کی ترسیل لائن پر حیاتی اہمیت کا حامل ملک بن گیا ہے ۔ اسوقت سٹریٹیجک انرجی پروجیکٹس کو ترکی کو شامل کرتے ہوئے تیار کیا جا رہا ہے ۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ترکی کو توانائی کی ترسیل لائنوں میں کس قدر اہمیت حاصل ہے ۔
روزنامہ عقد نے شعبہ طب سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کی قونیہ سلجوق یونیورسٹی اور نجم الدین ایربکان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے گلے کے کینسرکا علاج تلاش کرنے کے لیے دو سال قبل تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گلے کے کینسر کے پھیلاؤ میں LCS-56 KRASاہم کردار ادا کرتا ہے ۔اس تحقیق کو 37 ویں انٹر نیشنل ای این ٹی اور ہیڈ اینڈ نیک سرجری کانگریس میں پہلا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ یہ تحقیق اب کینسر کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ادویات تیار کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی ۔
روزنامہ حریت نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ مشہور ایرانی اورکسٹرا چیف الیگزنڈر رہبانی کو تہران سینپونی ارکسٹرا کو دوبارہ قائم کرنے کے فرائض سونپے گئے ہیں ۔انھوں نے 25 اورکسٹرا چیفز میں سے ترک اورکسٹرا چیف ایرول ایردنچ کومنتخب کیا ہے۔ انھیں امسال ایران میں چار کنسرٹ دینے، ماسٹر کلاس کا درس دینے اورکسٹرا ٹورز میں ان کا ساتھ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں