ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

364990
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ زمان لکھتا ہے کہ یکم نومبر کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے حکومتی پروگرام اور کاروائی منصوبے کی تیاری کے لیے بھر پور کوششیں شروع کر دی ہیں ۔ 9 تا 11 دسمبر افیون اق حسار میں اس موضوع پر صلاح مشورے کیے جائیں گے ۔ کل وزیر اعظم احمد داؤد اولو کی زیر قیادت اق پارٹی کی مرکزی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں نئے دور کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم احمد داؤد اولو پارٹی کے ممبران کو اپنی توقعات سے آگاہ کریں گے۔ نئے آئین ،اقتصادی پیش رفت ،شام کے بحران اور پارٹی کے عوام سے وعدوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ وزیر اعظم احمد داؤد اولو حکومت قائم کرنے کے بعد پہلا دورہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا کریں گے ۔
روزنامہ عقت لکھتا ہے کہ 8 نومبر کو اختتام پذیر ہونے والی سی این آر املاک 2015 نمائش میں غیر ملکیوں نے گہری دلچسپی لی ہے۔ غیر ملکیوں خاصکر عرب سرمایہ کاروں نے سر سبزوشاداب اور ساحلی علاقوں اور بحیرہ اسود کو ترجیح دی ہے ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ استنبول میں زیر تعمیر تیسرا پل عنقریب ہی پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا ۔ براعظم ایشیا اور یورپ کو آپس میں ملانے والے تیسرے پل کی تعمیر ختم ہونے میں 439 میٹر باقی رہ گئے ہیں ۔ یہ پل دنیا کا وسیع ترین پل ہونے کی خصوصیت رکھتا ہے ۔ اس پل کو تعمیر کرنے والوں میں 400 کوریائی مزدور بھی شامل ہیں ۔ وہ ترک مزدوروں کیساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے درمیان دوستی کے پل قائم ہو گئے ہیں ۔ انجینیر ٹیڈی ہو وانگ کہتے ہیں کہ ترکی انتہائی خوبصورت نلک ہے میری طرح بے شمار کوریائی باشندے ترکی میں رہائش پذیر ہونے کے خواہشمند ہیں ۔
روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ فورڈ آٹو سان کمپنی نے کارگو ٹرکوں کیساتھ افریقی منڈی میں قدم رکھا ہے ۔یہ کمپنی 50 ممالک کو گاڑیاں فروخت کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔فورڈ کمپنی 90 فیصد مقامی امکانات کیساتھ تیار کیے جانے والے فورڈ ٹرکس برینڈ کیساتھ مراکش تک رسائی حاصل کرئے گی ۔ بیرون ملک 22 ویں فورڈ ٹرکس فور ایس تنصیب کا افتتاح فورڈ موٹر کمپنی کی 108 سالہ پارٹنر سکاما کمپنی کے تعاون سے قازابلانکہ میں ہوا ہے ۔
روزنامہ حریت نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ انقرہ چھٹی اٹالین فلم فیسٹیویل کی میز بانی کر رہا ہے ۔ اج شروع ہونے والی فیسٹیویل کے دوران 8 فلموں کی نمائش ہو گی ۔ اس فیسٹیویل کا مقصد اٹلی کی ثقافت کو ترک عوام سے متعارف کروانا ہے ۔ سب سے پہلے خدا کی رحمت نامی فلم دکھائی جائے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں