ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔10۔23

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔10۔23

397404
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔10۔23


روزنامہ سٹار نے " ایردوان پر اعتماد کرنے کی سات وجوہات " کے زیر عنوان اپنی خبر میں یورو نیوز کے ایک مقالے کو جگہ دی ہے جس میں یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت کے لیے ایردوان پر اعتماد کی وجوہات کو بیان کیا گیا ہے ۔ مقالے میں ایردوان کے دور حکومت میں ترکی میں آنے والی تبدیلیوں اور مکمل ڈیموکریسی کا جائزہ پیش کیا گیا ،شام کے بارے میں ترکی کی پالیسی اور مہاجرین کی امداد کی تعریف کی گئی اور کہا گیا ہے کہ ایردوان اسلام اور یورپ کے ملاپ کا سیاسی عنصر ہیں ۔اگر یوکرین اور شام کے بحرانوں کو مد نظر رکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ترکی یورپ کے لیے علاقے میں موجود واحد قابل اعتماد ملک اور توانائی کی راہداری ہے ۔
روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ جی ۔20 کا دسواں سربراہی اجلاس15 تا 16نومبر انطالیہ میں ترکی کی زیر صدارت منعقد ہو رہا ہے ۔ اس اجلاس میں عالمی سربراہان شام کے موضوع کا جائزہ لیں گے ۔ ترکی امریکہ اور روس کو شام میں موجود دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی کے علاقے اور دنیا کے لیے شدید خطرے بننے کی حقیقت سے آگاہ کرئے گا ۔
روزنامہ صباح نےبرطانوی اخبار ٹائمز کی ایک خبر کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی کے وفد کے روس کے دورے سے تعاون کے اشارے ملتے ہیں ۔شام کے صدر اسد کے روس کے دورے سے چند گھنٹوں کے بعد ہی پی وائے ڈی کے وفد نے روسی حکام سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات سے ترکی اور شامی مخالفین کا یہ دعویٰ درست ثابت ہوا ہے کہ شام ، پی وائے ڈی اور داعش کے درمیان تعاون موجود ہے ۔
روس کیطرف سے داعش سے زیادہ مخالفین کے ٹھکانوں پر بمباری سے بھی ان کے تعاون کی حقیقت کھل کر سامنے آ جاتی ہے ۔
روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ گوگل کی دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سروس گوگل سٹریٹ ویو نے ترکی میں بھی خدمات انجام دینی شروع کر دی ہیں ۔اب گوگل پرترکی کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کی گلیوں کے نقشے دیکھے جا سکیں گے ۔ سٹریٹ ویو گاڑیو ں کے اوپر نصب کیمروں کی مدد سے کھینچی جانے والی تصاویر کے ملاپ سے تیار کیا جاتا ہے ۔
روزنامہ حریت نے " طویل عمر کے افراد کا شہر انقرہ " جلی سرخی کیساتھ ترکی کے محکمہ شماریات کے اعدادوشمار کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انقرہ میں ترکی کے طویل ترین عمر کے انسان بستے ہیں ۔ انقرہ میں بسنے والے مردوں کی اوسط عمر 76٫7 سال اور عورتوں کی 81٫9 سال تک پہنچ گئی ہے ۔ انقرہ کے بعد انطالیہ کا نمبر آتا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں